Apple iPhone X production estimated cost

Apple IPhone X Production Estimated Cost

ایپل کے آئی فون ایکس کی پیداوری لاگت 412.75 ڈالر فی یونٹ ہے

ایپل نے 12 ستمبر کو آئی فون ایکس کو 999 ڈالر کی قیمت پر متعارف کرایا ہے۔سمارٹ فون کی صنعت سے وابستہ چینی ماہرین نے اس مہنگی ڈیوائس کی لاگت کے بارے میں تحقیق کی ہے۔ انہوں نے فون میں استعمال ہونے والے ہر پرزے کی قیمت دیکھتے ہوئے فون کی لاگت کا تخمینہ لگایا ہے۔ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اس فون کی کل لاگت 412.75 ڈالر ہے یعنی یہ فون حقیقت میں اصل قیمت سے 60 فیصد سستا ہے ۔


آئی فون ایکس کا سب سے مہنگا پرزہ سام سنگ کا بنایا ہوا او ایل سی ڈی پینل ہے۔ جس کی قیمت 80 ڈالر ہے۔ باقی سب پرزے اس سے سستے ہیں۔
فون میں موجود NAND میموری توشیبا کی ہے۔ 256 جی بی میموری کی قیمت 45 ڈالر ہے جبکہ 3 جی بی ریم 24 ڈالر کی ہے۔ایپل نے اس ڈیوائس میں A11 Bionicچپ سیٹ استعمال کیا ہے ،جسے ٹی ایس ایم سی نے 10 این ایم پروسس ٹیکنالوجی پر بنایا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی قیمت 26 ڈالر ہے جبکہ اس کے ساتھ لگے کوالکوم کے موڈیم کی قیمت 18 ڈالر ہے۔
فون کا تھری ڈی سنسر بھی کافی مہنگا ہے ۔ یہ 25 ڈالر کا ہے۔ فون کے فرنٹ پینل گلاس کی قیمت 18 ڈالر ہے۔
اس قیمت کو دیکھ کر آپ کو لگے کہ ایپل اس فون کے ہر یونٹ کی فروخت پر 60 فیصد منافع کمائے گا۔ لیکن یاد رہے کہ اس قیمت میں آئی فون ایکس کی مارکیٹنگ کے اخراجات شامل نہیں ہے۔ اس میں فیکٹریوں میں کام کرنے والوں کی ادائیگی، ٹرانسپورٹیشن اور دوسرے اخراجات بھی شامل نہیں اور سب سے بڑھ کر اس میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کے اخراجات بھی شامل نہیں ہیں۔
ایپل آئی فون ایکس کے پری آرڈر 27 اکتوبر سے شروع کرے گا جبکہ اسے 3 نومبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائےگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-16

More Technology Articles