Apple iPhone XR has a tall LCD screen
6.1 انچ ایل سی ڈی اور سنگل بیک کیمرے کے ساتھ سستا ایپل کا نیا فلیگ شپ آئی فون ٹین آر
ایپل نے آئی فون ٹین ایس اور آئی فون ٹین ایس میکس کے ساتھ ساتھ آئی فون ٹین آر بھی متعارف کرایا ہے. آئی فون کا نیا سستا فلیگ شپ آئی فون ٹین آر اپنی قسم کے آخری فونز میں سے ہے۔ اس میں ایپل نے ایل سی ڈی سکرین کا استعمال کیا ہے، جس کی وجہ سے یہ تھوڑا سستا بھی ہے۔ اس فون کی 6.1 انچ سکرین کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔ یعنی اس کا سرفس ایریا آئی فون 8 پلس سے تھوڑا ہی زیادہ ہے۔
اس فون کی سکرین میں ایک نوچ بھی ہے۔ایپل نےا س ڈسپلے کو ”لیکوئیڈ ریٹینا“ کا نیا نام دیا ہے لیکن ا س فون کی پکسل کی کثافت آئی فون 8 ریٹینا ڈسپلے جتنی ہی یعنی 326 پی پی آئی ہے۔ آئی فون ٹین آر کے ڈسپلے کی ریزولوشن 822 x 1,1792 پکسل ہے یعنی یہ 1080p سے کم ہے۔ اس فون کے ایل سی ڈی پینل میں 120 ہرٹز ٹچ سنسنگ ہے (اس کا مطلب 120 ہرٹز ریفریش ریٹ نہیں ہے)۔
(جاری ہے)
اس فون کی بیک پر سنگل کیمرہ ہے۔ یہ سنگل کیمرہ آئی فون ٹین ایس کا مین ماڈیول ہے۔ اس کا پکسل سائز1.4µm ہے۔ کیمرے میں ایڈوانس شوٹنگ ٹیکنیک (سمارٹ ایچ ڈی آر، adjustable bokeh) ہیں۔ اس فون میں ایپل A12 Bionic چپ سیٹ ہے۔ ایپل نے فون میں ٹچ آئی ڈی فنگرپرنٹ سکینر استعمال نہیں کیا ۔ اس کی بجائے بائیو میٹرک تصدیق کےلیے فیس آئی ڈی آپشن شامل کیا گیا ہے۔ ایپل نے آئی فون کے تینوں ماڈلز میں فیس آئی ڈی کے لیے ایک ہی نیا True Depth کیمرہ استعمال کیا ہے۔
ٹین آر چونکہ بجٹ فون ہے اس لیےاسے 512 جی بی سٹوریج کے ساتھ متعارف نہیں کرایا گیا۔ اسے 64 جی بی بنیادی اور زیادہ سے زیادہ 256 جی بی سٹوریج ماڈل کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ فون کا ایک ورژن 128 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی ہے۔
اس فون کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 750 ڈالر یا 849 یورو یا 749 پاؤنڈز ہے۔ اس کے پری آرڈر 19 اکتوبر سے شروع ہونگے اور اس کی فراہمی 26 اکتوبر سے شروع ہوگی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry