Apple iPhone XS and XS Max announced

Apple IPhone XS And XS Max Announced

ایپل نے 5.8 اور6.5 انچ اوایل ای ڈی سکرین آئی فون ٹین ایس اور ٹین ایس میکس کا اعلان کر دیا

ایپل نے اپنے تازہ ترین فلیگ شپ آئی فون ٹین ایس (iPhone XS) اور ٹین ایس میکس (XS Max) متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان دونوں سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں۔

ایپل آئی فون ٹین میکس
آئی فون ٹین ایس میکس قیمتی 6.5 انچ ایمولیڈ سکرین کے ساتھ تاریخ کا سب سے بڑا آئی فون ہے۔تقریباً بیزل لیس سکرین کی وجہ سے فو ن کی ایسپکٹ ریشو 19.5:9 ہے۔

فون کی سکرین پر ایک بڑی نوچ ہے جس میں کئی سنسر جیسے ڈاٹ پروجیکٹر، فلڈ ایلومینیٹر، آئی آر کیمرہ، فرنٹ سپیکر اور مائیکروفون چھپے ہوئے ہیں۔اس فون کی چوڑائی اتنی ہی ہے جتنی 5.5 انچ کے آئی فون 8 پلس کی ہے لیکن اضافی اونچائی اضافی مواد کے لیے ہے۔
نئے ”سپر ریٹینا “ ڈسپلے میں پکسل کی کثافت آئی فون ٹین کی طرح 458 پی پی آئی ہے لیکن ریزولوشن 1,242 x 2,688 پکسل تک بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)


سکرین کے بہتر استعمال کے لیے سکرین کی ٹچ سنسنگ لیئر 120 ہرٹز پر چلتی ہے (لیکن یوزر انٹرفیس 60 ایف پی ایس پر رینڈرنگ کر رہا ہے۔ فون کا ڈسپلے اب بھی HDR10 اور Dolby Vision کو سپورٹ کرتا ہے لیکن ڈائنامک رینج 60 فیصد تک بڑھ گئی ہے۔
ایپل نے فنگر پرنٹ ریڈر کو فون کی بیک پر منتقل نہیں کیا۔فون میں ٹچ آئی ڈی نہیں لیکن فیس آئی ڈی موجود ہے۔ فیس آئی ڈی پہلے سے بہتر اور تیز تر ہے۔

فون کے ڈوئل 12 میگا پکسل کیمرے کو مکمل طور پر بدل دیا گیا ہے۔ مین وائیڈ اینگل کیمرے میں پکسل سائز کو1.22µm سے بڑھا کر 1.4µm کیا گیا ہے جبکہ اپرچر f/1.8 ہی ہے۔ ٹیلی فوٹو کیمرے میں 12 میگاپکسل سنسر استعمال کیا گیا ہے۔ جس میں او آئی ایس اور 2x آپٹیکل زوم کے ساتھ f/2.4لینز ہے۔
اپ ڈیٹڈ bokeh رینڈرنگ سے آپ ڈپتھ آف فیلڈ کو تصویر بنانے کے بعد بھی ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
A12 Bionic چپ سیٹ سے Smart HDR فیچر بھی بہتر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کے سیلفی کیمرہ کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔ 7MP RGB کیمرہ اگر ریزولوشن کے معاملے میں نہیں تو سپیڈ کے معاملے میں کافی بہتر کیا گیا ہے۔
ایپل کا دعویٰ ہے کہ آئی فون ٹین ایس میکس اب تک کا سب سے پائیدار فون ہے۔ یہ فون آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے یعنی یہ فون 2 میٹر گہرے پانی میں آدھا گھنٹے بحفاظت گزار سکتا ہے۔

اس فون کے بنیادی ماڈل میں 64 جی بی سٹوریج ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ گنجائش والا ماڈل 512 جی بی سٹوریج کے ساتھ ہے۔

آئی فون ٹین ایس اور ٹین ایس میکس


ایپل آئی فون ٹین ایس
ایپل آئی فون ٹین ایس بنیادی طور پر پچھلے سال کا ہی ماڈل ہے، جس میں زیادہ تبدیلیاں نہیں کی گئیں۔ ظاہری طور پر اس میں کم تبدیلی کی گئی ہے۔
اس فون میں A12 Bionic چپ سیٹ ہے۔

یہ فون 64 جی بی ، 256 جی بی اور 512 جی بی سٹوریج آپشن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ پہلا 7 این ایم چپ سیٹ ہے، جسے مارکیٹ میں پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کا ڈیزائن 6کورز (2 بڑی + 4 چھوٹی) پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 4 کور جی پی یو، نیا 8 کور نیورل انجن اور 6.9 ارب ٹرانسسٹرز ہیں۔ اسے ایپل نے ڈیزائن کیا ہے۔
اس میں بڑی کورز A11 کے مقابلے میں 15 فیصد تیز رفتار اور 40 فیصد کم پاور استعمال کرتی ہے۔
چھوٹی کور بھی تقریباً 50 فیصد کم پاور استعمال کرتی ہں۔ جی پی یو کی کارکردگی 50 فیصد بہتر ہے۔ نیورل انجن میں کورز کی تعداد پچھلی نسل کے مقابلے میں دوگنی ہے لیکن یہ اب 600 ارب کی بجائے 5 ٹریلین آپریشن سرانجام دے سکتا ہے۔
اس فون کی 5.8 انچ سکرین کی ریزولوشن پچھلے سال والے ماڈل جتنی یعنی 1,125 x 2,436 پکسل ہے۔ اس کی پکسل کی کثافت میکس ماڈل جتنی ہے۔
ٹچ فریم ریٹ بھی میکس جتنا ہی یعنی 120 ہرٹز ہے۔ بہتر آواز کے لیے ایپل نے اس میں سٹریو سپیکرز کو بھی بہتر کیا ہے۔
ایپل نے اپنے آئی فونز میں ڈوئل سم فنکشن بھی متعارف کرایا ہے۔ مغربی ممالک میں ڈؤئل سم کے لیے سنگل سم کے ساتھ ایمبیڈڈ سم یا ای سم کا آپشن ہے جبکہ چینی مارکیٹ کے لیے جو فون متعارف کرایا جائے گا اس میں ڈؤئل سم سلاٹ ہونگی۔
آئی فون ٹین ایس کے 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1000 ڈالر یا 1149 یورو یا 999 پاؤنڈ ہے۔
آئی فون ٹین ایس میکس کے 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1100 ڈالر اور 512 گیگا بائٹس ورژن کی قیمت 1349 ڈالر ہے۔ 14 ستمبر سے ان کے پری آرڈر شروع ہونگے۔ جبکہ فون کی فراہمی کچھ ممالک میں 21 ستمبر اور کچھ میں 28 ستمبر کو ہونگی۔ بہت سے ممالک میں اسے بعد میں پیش کیا جائے گا۔

ایپل نے ایک سستا آئی فون ٹین آر بھی متعارف کرایا ہے۔ تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-09-12

More Technology Articles