Apple officially announces the iPhone 8 (no, not the cool one)

Apple Officially Announces The IPhone 8 (no, Not The Cool One)

ایپل نے باضابطہ طور پر آئی فون 8، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس کا اعلان کر دیا

آئی فون 8 کے بارے میں خبریں تو آئی فون 7 کی لانچ سے بھی پہلے سے ہی آ رہی ہیں۔ آج بالاآخر ایپل کے سی ای او ٹم کک نے آئی فون 8 کے تین ماڈلز کو متعارف کرا دیا ہے۔ایپل نے آئی فون 8 ، آئی فون 8 پلس اور آئی فون ایکس(IPhone X) کو متعارف کرا یا ہے۔یاد رہے کہ آئی فون ایکس میں ایکس کو ٹین یعنی دس پڑھاجائے گا کیونکہ ایپل نے اسے آئی فون کے دس سال مکمل ہونے پر لانچ کیا ہے۔

لانچ کی تقریب میں آئی فون ایکس سب کی توجہ کا مرکز رہا۔یہ ایپل کا سب سے مہنگا ترین فون ہے۔

آئی فون 8 اور آئی فون 8 پلس
آئی فون 8 اصل میں آئی فون 7 ایس کا بہتر ورژن ہے۔اس کا ڈیزائن بالکل وہی ہے جو آئی فون 7 کا تھا۔ آئی فون 8 کا سائز 4.7انچ ہے جبکہ آئی فون 8 پلس کا سائز 5.5 انچ ہے۔انہیں تین رنگوں ، سیاہ، سرمئی اور سنہرے ، میں متعارف کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان دونوں سمارٹ فونز میں ایک نئی A11 Bionic چپ لگائی گئی ہے۔ اس چپ کے دو ہائی پرفارمنس کورز کے بارے میں ایپل کا دعویٰ ہے کہ آ ئی فون 7 میں نصب A10 چپ کے ہائی پرفارمنس کورز سے 25 فیصد زیادہ تیز رفتارہیں۔ A10 چپ میں 2 ہائی ایفی شینسی کورز تھیں لیکن A11 بائیونک چپ میں ایسی چار کورز ہیں جن کی رفتار A10کی کورز سے 70 فیصد تک زیادہ ہے۔
ان دونوںماڈلز میں وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے ۔
آئی فون 8 اور 8 پلس کے کیمرہ سیٹ اپ میں بھی فرق ہے۔ آئی فون 8 کے بیک پر 1 کیمرہ ہے جبکہ آئی فون 8 پلس کے بیک پر ڈوئل کیمرہ ہے۔آئی فون 8 اور 8 پلس کا کیمرہ 60 ایف پی ایس کی رفتار سے 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔آئی فون 8 اور 8 پلس آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہیں یعنی یہ دونوں ہی ماڈل واٹر اور ڈسٹ پروف ہیں۔آئی فون 8 اور 8 پلس 64 جی بی اور 256 جی بی کے ساتھ فروخت کیےجائیں گے۔
آئی فون 8 کی قیمت 699 امریکی ڈالرہے جبکہ آئی فون 8 پلس کی قیمت 799 امریکی ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ان دونوں ماڈلز کے پری آرڈر 15 ستمبر سے شروع ہونگے۔

آئی فون ایکس (ٹین)
آج نئے آئی فون کی لانچ کی تقریب میں تمام لوگوں کی توجہ اسی ڈیوائس کی جانب مبذول رہی۔ آئی فون ایکس ڈیزائن کےلحاظ سے ایک منفرد سمارٹ فون ہے۔ایج ٹو ایج سکرین کے حامل اس فون کے دونوں طرف حفاظتی گلاس استعمال کیا گیا ہے جبکہ دونوں سائیڈوں پر سٹین لیس سٹیل ہے۔
یہ دو رنگوںسلور اور سرمئی میں دستیاب ہوگا۔
ایپل کا کہنا ہے کہ اس فون میں ریٹینا ڈسپلے ہے جس کی اسکرین پر پکسل کی کثافٹ 458 پی پی آئی ہے۔اس فون کا سائز 5.8 انچ ہے جبکہ ریزولوشن 2436 x 1125 ہے۔آئی فون ایکس میں ایپل نے پہلی بار او ایل ای ڈی سکرین استعمال کی ہے۔
فون کا لاک چہرے کی شناخت سے کھولنے کے لیے ایپل نے اس میں فیس آئی ڈی( Face ID )ٹیکنالوجی استعمال کی ہے۔
اس ٹیکنالوجی سے آئی فون ایکس اپنے مالک کو پہچان کر فون کا لاک کھول دیتا ہے۔ ایپل کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیکنالوجی بہت درستی سے کام کرتی ہے اور اس بات کا امکان دس لاکھ میں سے صرف ایک ہے کہ فیس آئی ڈی اپنے مالک کے چہرے کی جگہ کسی دوسرے شخص کا چہرہ دیکھ کر ان لاک ہوجائے۔
آئی فون ایکس کی قیمت 999 امریکی ڈالر سے شروع ہوگی اور صارفین 25 اکتوبر سے اس کے پری آرڈر کر سکیں گے۔

آئی فون 8 لانچ ہو گیا

تاریخ اشاعت: 2017-09-12

More Technology Articles