Apple Watch Series 3 announced with LTE support

Apple Watch Series 3 Announced With LTE Support

ایپل نے واچ سیریز 3 کا اعلان کر دیا ۔ قیمت 329 ڈالر سے شروع ہوگی

ٹم کک نے نئی ایپل واچ سیریز 3کا اعلان کر دیا ہے۔اس کے ریگولر ورژن کی قیمت 329 ڈالر ہے جبکہ اس کے سیلولر ورژن کی قیمت 399 ڈالر ہے۔
اس نئی سیریز میں جو سب سے اہم فیچر شامل کیا گیا ہے وہ ایل ٹی ای سپورٹ کا ہے، جس سے صارفین تیز رفتار ترین انٹرنیٹ استعمال کر سکیں گے۔ اس واچ کا ڈسپلے اینٹینا کے طور پر کام کرے گا جبکہ کمیونی کیشن کے لیے صارفین کو الیکٹرانک سم کی بھی ضرورت پڑے گی۔

(جاری ہے)


ایپل واچ سیریز 3 میں اب نئے ڈوئل کور پروسیسر کی وجہ سے سری کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ پروسیسر پچھلی نسل کے پروسیسر سے 70گنا زیادہ تیز رفتار ہے۔W2چپ سے نہ صرف ایپل واچ سیریز3 کی کارکردگی بہتر ہوتی ہےبلکہ یہ وائی فائی کے استعمال میں 85 فیصدبہتر اور پاور کے استعمال میں 50 فیصد زیادہ کفایت شعار ہے۔واچ سیریز 3 کی بیٹری ٹائمنگ 18 گھنٹے ہے۔
ایپل واچ سیریز 3 کے پری آرڈر 15 ستمبر سے شروع ہونگے جبکہ یہ ڈیوائس 22ستمبر سے سٹورز پر دستیاب ہوگی۔

Apple Watch Series 3 announced with LTE support
تاریخ اشاعت: 2017-09-12

More Technology Articles