Apple Watch Series 4 arrives with larger display

Apple Watch Series 4 Arrives With Larger Display

بڑے ڈسپلے کے ساتھ ایپل واچ سیریز 4 بھی آ گئی

تین سالوں سے ایپل اپنی ایپل واچز میں ایک ہی ڈیزائن کی سمارٹ واچ متعارف کرا رہا ہے۔ اس کے ہارڈ وئیر میں بھی معمولی تبدیلیاں ہوتی ہیں۔ اس سال کمپنی نے ایپل واچ میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں۔
اگر چہ سمارٹ واچ کا ڈیزائن کانسپٹ پہلے جیسا ہی ہے لیکن اس میں ہی کمپنی نے بڑے ڈسپلے کو شامل کیا ہے۔ اس بار ایپل 38ا یم ایم اور 42 ایم ایم کی بجائے واچ سیریز 4 میں 40 ایم ایم اور 44 ایم ایم سائز کی سمارٹ واچ پیش کر رہا ہے۔

دونوں کا پینل 35 فیصد اور 32 فیصد بڑا ہے۔
بڑے ڈسپلے کی وجہ سے نیا واچ او ایس زیادہ متعلقہ معلومات دکھائےگا۔ بدقسمتی اسے ایپل واچ میں اب بھی Always-on ڈسپلے کا فیچر نہیں ہے۔ اس نئی سمارٹ واچ کے سپیکر پہلے سے 50 فیصد زیادہ بلند آواز کے حامل ہیں۔
نئے ایپل ایس 4 چپ سیٹ میں ڈوئل کور 64 بٹ سی پی یو اور زیادہ پاور فل جی پی یو ہے۔

(جاری ہے)

دونوں کی کارکردگی ایپل ایس 3 کے مقابلے میں دوگنی زیادہ ہے۔


اس سمارٹ واچ میں معمول کے تمام سنسر ہیں لیکن سب سے اہم ای سی جی ( الیکٹرو کارڈیو گرافی) مانیٹر ہے، جو دل کی دھڑکن کو زیادہ بہتر طور پر مانیٹر کر سکتا ہے۔ اس سے کام لینے کے لیے آپ کو اپنی انگلی 30 سیکنڈ تک کراون پر رکھنی پڑتی ہے، جسکے بعد یہ بیک پر موجود الیکٹروڈ سے کنکٹ ہو جاتا ہے۔ ان فیچرز کی منظوری ایف ڈی اے نے بھی دی ہوئی ہے۔ ایپل کا وعدہ ہے کہ 2018 کے آخر تک تمام امریکی صارفین کے لیے نئے فیچر جاری کرے گا۔

موشن ٹریکنگ کےلیے اس میں ایڈوانس جیاروسکوپ سنسر ہے۔ یہ سنسر صارف کے گرنے کا بھی پتا چلا لیتا ہے۔ اگر کوئی سیڑھیوں سے گر جائے تو ایک مسیج کے ذریعے اس سے 911 کال کرنے کے بارے میں پوچھا جاتا ہے۔ اگر کوئی نیچے گرنے کے بعد 5 سیکنڈ تک بے حس حرکت پڑا رہے تو سری خودکار طورپر ایمبولینس کو کال کر لے گی۔
ایپل نے اس سمارٹ واچ کی بیٹری کے بارے میں زیادہ نہیں بتایا۔
لیکن امید ہے کہ اس کی بیٹری 18 گھنٹے تک چل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ Bluetooth 5.0 LE کنکٹیویٹی سپورٹ بیٹری کو مزید بچاتی ہے۔
اس سمارٹ واچ کے جی پی ایس اونلی ورژن کی قیمت 399 اور ایل ٹی ای ورژن کی قیمت 499 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ دونوں ورژن اگلے جمعے 21 ستمبر سے دستیاب ہونگے جبکہ ان کے پری آرڈر اس جمعے یعنی 14 ستمبر سے شروع ہونگے۔
ایپل نے آج سے واچ سیریز 3 کی قیمت کم کر کے تقریباً 279 ڈالر کر دی ہے۔ ایپل 17 ستمبر کو نیا واچ او ایس 5 بھی جاری کرے گا۔ جس میں نیا یوزر انٹر فیس اور نئے فیچرز ہونگے۔
نئی واچ سیریز 4 ابتدائی طور پر 26 ممالک میں لانچ کی جائےگی جبکہ سیلولر ورژن کی سپورٹ صرف 16 ممالک میں ہے۔

ایپل واچ سیریز 4

تاریخ اشاعت: 2018-09-12

More Technology Articles