Archos unveils a shock proof Android tablet with IP54 dust

Archos Unveils A Shock Proof Android Tablet With IP54 Dust

آرکوس نے شاک پروف اینڈروئیڈ ٹیبلٹ متعارف کرا دیا

آرکورس نے Saphir 101 ٹیبلٹ متعارف کرایا ہے۔ شاک پروف ڈیزائن کا حامل یہ ٹیبلٹ آئی پی 54 سرٹیفائیڈ ہونے کی وجہ سے ڈسٹ اور واٹر پروف بھی ہے۔ اس ڈیوائس کے ساتھ صارفین کو کی بورڈ ڈاک بھی ملے گا، جس سے یہ ٹیبلٹ دیرپا ورک سیٹشن میں بدل جائے گا۔
Saphir 101 کے فرنٹ پر 10.1 انچ آئی پی ایس ڈسپلے ہے، جس کی ریزولوشن 1080 x 800 ہے۔

(جاری ہے)

بڑے ڈسپلے اور بہتر ریزولوشن کی وجہ سے یہ ٹیبلٹ ویب سرفنگ، ٹائپنگ اور ویڈیو دیکھنےکےلیے بہترین ہے۔

ٹیبلٹ میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔ اس میں میڈیا ٹیک MT8163 سی پی یو اور 1 جی بی ریم ہے۔ 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری ٹیبلٹ کو لمبے عرصے تک چلانے کےلیے کافی ہے۔ ڈیوائس میں 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ Saphir 101 میں یو ایس بی ٹائپ سی، 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک اور ٹیبلٹ سے مانیٹر یا ٹی وی کنکشن کےلیے مائیکرو ایچ ڈی ایم آئی پورٹ بھی ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-02-24

More Technology Articles