ASUS announces six new ZenFone 4 models

ASUS Announces Six New ZenFone 4 Models

اسوس نے زین فون 4 کے 6 ماڈلز کا اعلان کر دیا

اسوس اکثر کوئی ڈیوائس متعارف کراتےہوئے اس کے کئی ماڈلز متعارف کراتا ہے۔ اب بھی اسوس نے زین فون 4 کے نصف درجن ماڈلز متعارف کرائے ہیں۔ ان میں زین فون 4(ZenFone 4)، زین فون پرو(ZenFone 4 Pro)، زین فون 4 میکس(ZenFone 4 Max)، زین فون 4 میکس پرو(ZenFone 4 Max Pro)،زین فون 4 سیلفی(ZenFone 4 Selfie) اور زین فون 4 سیلفی پرو(ZenFone 4 Selfie Pro) شامل ہیں۔ان ڈیوائسز کی تفصیل کچھ اس طرح ہیں۔



زین فون 4
زین فون 4 کا ڈسپلے 5.5 انچ 1080pآئی پی ایس ایل سی ڈی ہے، جس کے فرنٹ اوربیک پر 2.5Dکورنگ گوریلا گلاس بھی ہے۔اس فون کے دومختلف ورژن دو الگ الگ پروسیسر سنیپ ڈریگن 600 اور سنیپ ڈریگن 630 کے ساتھ پیش کیے گئے ہیں۔ اس فون کے ورژن 4 جی بی ریم اور 6 جی بی ریم کے ساتھ ہونگے۔ اس فون میں 64 جی بی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہوگی۔

(جاری ہے)

اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے۔اس فون کے دوسرے فیچرز میں ڈوئل سٹیریو سپیکرز، ڈوئل سم سپورٹ، فنگر پرنٹ سنسر، یو ایس بی -سی، ہیڈ فون جیک اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔یہ فون مون لائٹ وائٹ، منٹ گرین اور مڈنائٹ بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔


زین فون 4 پرو
زین فون4 پرو ایک فلیگ شپ ڈیوائس ہے۔ اس کا ڈسپلے2.5D گوریلا گلاس کے 5.5 انچ 1080pایمولیڈ ہے۔اس فون میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔اس فون کی بیک پر 12 میگا پکسل اور 16 میگا پکسل کاڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
اس کے دوسرے فیچرز میں ڈوئل سٹیریو سپیکرز، ڈوئل سم سپورٹ، فنگر پرنٹ سنسر، یو ایس بی-سی، ہیڈ فون جیک اور فاسٹ چارجنگ کے ساتھ 3600ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
یہ فون مون لائٹ وائٹ اور پیور بلیک میں دستیاب ہوگا۔

زین فون 4 میکس
زین فون 4 میکس کا ڈسپلے 5.5 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔ اس میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 430 یا 425 پروسیسر ہے۔یہ فون 2 جی بی، 3 جی بی ، 4 جی بی ریم اور 16 جی بی ، 32 جی بی یا 64 جی بی قابل توسیع سٹوریج کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔
اس فون کی بیک پر 13 میگا پکسل ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے جبکہ اس کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل ہے۔
اس کے دوسرے فیچرز میں ڈوئل سم کنکٹیویٹی، فنگر پرنٹ سنسر، مائیکرو یو ایس بی اور 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ فون ڈیپ سی بلیک، سن لائٹ گولڈ اور روز پنک میں دستیاب ہوگا۔

زین فون 4 میکس پرو
زین فون 4 میکس پرو بنیادی طور پر زین فون 4 میکس کی طرح ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں فرق کیمروں اور میموری کا ہے۔زین فون 4 میکس پرو میں 16 میگا پکسل کا پرائمری اور 16 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے۔
اس ڈیوائس میں صرف 2 جی بی یا 3 جی بی ریم آپشن ہے جبکہ سٹوریج آپشن صرف 32 جی بی ہے۔

زین فون 4 سیلفی
زین فون 4 سیلفی کا ڈسپلے2.5D گلاس کے ساتھ 5.5 انچ 1080p آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے۔ اس فون میں سنیپ ڈریگن 430 پروسیسر کے ساتھ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج ہے۔
اس فون کی بیک پر ایک ہی 16 میگا پکسل کا کیمرہ ہے جبکہ فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔
فرنٹ پر ایک کیمرہ 20 میگا پکسل اور دوسرا 8 میگا پکسل ہے۔ اس کے علاوہ کم روشنی میں فوٹوگرافی کے لیے ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔اس فون میں ڈوئل سم سپورٹ، فنگر پرنٹ سنسر، مائیکرو یو ایس بی اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ فون ڈیپ سی بلیک، منٹ گرین، روزپنک اور سن لائٹ گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

زین فون 4 سیلفی پرو
زین فون سیلفی پرو کا ڈسپلے 5.5 انچ 1080p ایمولیڈ ہے۔
اس میں سنیپ ڈریگن 625 پروسیسر ہے۔ فون میں 3 یا 4 جی بی ریم اور 64 اجی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
مارکیٹنگ کے لحاظ سے کہیں تو اس فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل DouPixelہے جبکہ حقیقت میں یہ ڈوئل پکسل آٹو فوکس کے ساتھ 12 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 362 سنسر ہے جو سنسر کو تیزی سے فوکس کرنے میں مدد دیتا ہے۔اصل میں اسوس 2 ڈائیوڈ فی پکسل کو 2 الگ الگ پکسل شمار کر رہا ہے۔
اسوس کا دعویٰ ہے کہ یہ روشنی کے معاملے میں دوگنا حساس ہے۔ یہ دعویٰ بھی غلط ہے کیونکہ روشنی ہر پکسل پر ایک سی ہی پڑتی ہے چاہے اسے جتنے مرضی حصوں میں بانٹ دیا جائے۔اس فون کا دوسرا فرنٹ کیمرہ وائیڈ اینگل سیلفی کے لیے ہے۔یہ فون 4Kریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ فون میں ڈوئل سم سپورٹ، فنگر پرنٹ سنسر، مائیکرویوا یس بی اور 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ یہ فون سن لائٹ گولڈ اور روج ریڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
ان تمام ڈیوائسز کی قیمتیں اور دستیابی کے حوالے سے دیگر معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔

اسوس زین فون 4

تاریخ اشاعت: 2017-08-17

More Technology Articles