Best Phone of year 2017

Best Phone Of Year 2017

2017 کا سب سے نمایاں اسمارٹ فون

اسمارٹ فون کی دنیا میں تیزی سے جدت آتی جارہی ہے اور اس جدت کے ساتھ ساتھ فون بنانے والی کمپنیاں بھی کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں جن سے صارفین اُن کے برانڈ سے کسی نہ کسی طرح منسلک رہیں اور ان کے تمام تر نئے اور قابلِ تعریف فنکشنز سے لطف اندوز ہوتے رہیں۔ایسی ہی ایک اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی ہے جس نے آتے ہی اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنا شروع کردئیے ہیں اور ان کی نت نئے سرگرمیوں نے صارفین کو اپنا گرویدہ بنالیا ہے ، جی ہاں بات ہو رہی ہے حال ہی میں پاکستان میں متعارف ہونے والی کمپنی اوپو کی جس نے اس سال نہ صرف اپنے خوبصورت اور بے حد انوکھے فنکشنز رکھنے والے اسمارٹ فونز متعارف کروائے بلک ان میں نت نئی جدت سے سب کو اپنا گرویدہ بھی بنالیا ہے۔



اگر جون 2017ء کی بات کی جائے تواس کے شاندار سیلفی ایکسپرٹ فونز Oppo F3 plusاور Oppo F3 نے کی سیلفی کیمروں نے پہلے ہی دھوم مچادی تھی لیکن Oppo F3 بلیک کے ایڈیشن تمام صارفین کو اپنا گرویدہ بنادیا اس سلسلے میں سوشل میڈیا پر کافی ہلچل ہوئی اور بہت سے مشہور اور نامور فنکاروں کی جانب سے Oppo F3 بلیک سے سیلفیز لی گئیں جنھیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا۔

(جاری ہے)


OPPO نے اپنے عزم کے ساتھ پاکستانی عوام کو تفریحات کے دلچسپ ذرائع فراہم کیئے ہیںجن میں سے ایک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 بھی ہے۔OPPO پاکستان نے اس سال کے ٹورنامنٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا فرمایا ہے۔اسی سلسلے میں OPPO نے ــبونانزا آفر کا انعقاد کیاجس کے ذریع آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2017 کے گلوبل پارٹنر کے طور پرOPPO نے اپنے موبائل صارفین کو کیننگٹن اوول لندن میںمنقد فائنل کرکٹ میچ دیکھنے کا موقع دیا۔
اس سے قبل OPPO نے4جون کو پاکستان بمقابلہ بھارت منعقدہ اوپننگ میچ کو بھی اپنے صارفین اور ڈیلرز کو برطانیہ جاکر براہراست دیکھنے کا موقع دیا تھا۔

رمضان المبارک کے مہینے میں Oppo F3سب سے زیادہ فروخت ہونے والے موبائلز کی دوڑ میں صفِ اوّل رہا ۔نے بہترین ڈسکائونٹ آفر بھی دی جس کے تحت صارفین بالکل نیا اور جدید سیلفی ایکسپرٹ فون Oppo F3 صرف 29,899روپے میں خریدا جبکہ اس کی اصل قیمت 34,899تھی ،یعنی تقریباََ 16%ڈسکائونٹ کے بعد صارفین نے اس آفر سے بھر پور فائدہ اٹھایا ۔


اوپو اسپائڈرمین ہوم کمنگ کا ایک نمایاں معان کار بناجس نے فلم کی بہترین کہانی اور اس کے مقصد کے تحت اس کو اسپانسر کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس مووی کو دیکھیں اور اچھائی کے راستے کو اپنائیں۔ اوپو ہمیشہ سے اپنے صارفین کیلئے کچھ نہ کچھ اچھا کرنے کیلئے سرگرم عمل رہتا ہے اس سلسلے میں اوپو نے اپنے نئے متعارف شدہ موبائل اوپوF3کے کمرشل میں اسپائڈر مین ہوم کمنگ کے کچھ مناظر کو شامل کیا ہے۔
اوپو F3میں موجود ڈوئل کیمرہ اور بہترین گروپ سیلفی لینے سمیت دیگر انوکھی خصوصیات کی طرح اسپائڈر مین بھی انوکھی خصوصیات رکھتا ہے۔اسی لئے اوپو نے ایک حسین امتزاج کے ساتھ نہ صرف اسپائڈرمین ہوم کمنگ کو اسپانسر کیا بلکہ ایک خوبصورت کمرشل بھی اس سلسلے میں جاری کیا ۔

اوپو پاکستان فیشن سے وابستہ لوگوں کیلئے اوپو F3دیپیکا ایڈیشن بھی متعارف کروایااور L’oreal پاکستان کے ساتھ مل کر ایک ایسا خاص فون بوکس تیار کیا جس میں ایک اوپو F3دیپیکا ایڈیشن اور ایک L’orealپیرس موئسچرمیٹ لپ اسٹک دی گئیں۔
اس ایکٹیویٹی کی خاص بات یہ تھی کہ اس موقع پر اوپو F3دیپیکا روز گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن خریدنے والی تمام خواتین کو L’oreal کی جانب سے مفت میک اوور بھی دیا جاگیا یعنی وہ تمام خواتین جنھوں نے اوپو F3دیپیکا روز گولڈ لمیٹڈ ایڈیشن خریدا، L’oreal کے ایکسپرٹس نے خود ان کا میک اوور کیا۔

صارفین کے دل میںاپنا گھر بناے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے کیمرہ فون برانڈ اوپو نے اب پاکستان میںایف سی بارسلونہ لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کروادیا ہے جو کہ دنیا کا سب سے مشہور فٹبال کلب ہے اور دنیا بھر میں اس کلب سے پیار کرنے والے فینز موجود ہیں۔
ایڈوانس ٹیکنالوجی سے بھرپور ، انوکھے فنکشنز کے ساتھ یہ خوبصورت اسمارٹ فون ایک نئے اسپورٹی لُک کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے جسے "FC Barcelona"لیمیٹڈ ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے۔ اس کی قیمت 34,889روپے ہے۔

ایف سی بارسلونہ لیمیٹڈ ایڈیشن پاکستان کے تمام آف لائن اسٹورزپر 26اگست سے دستیاب ہے۔بارسلونہ کلب کی وجہ سے اس کے مرکزی رنگ کیلئے لال رنگ کا انتخاب کیا گیا ہے جس کو گولڈ پلیٹڈ بینڈ کے ساتھ میچ کیا گیا ہے۔
اس فون کے بیک پر نیچے کی طرف گولڈن رنگ کا ایف سی بارسلونہ کا لوگو بھی ہے۔ لال اور گولڈن رنگ کے امتزاج نے اس اسمارٹ فون اوپوF3کو ایک نیا کلاسک لُک دیا ہے جو جدید فیشن ٹرینڈ کے عین مطابق ہے۔

اوپو ہمیشہ صارفین کی ضروریات اور مطالبات کو پورا کرنے کی کوشش میں گامزن رہتا ہے۔ اوپو نے پہلے بھی اسپورٹس کو فروغ دینے کیلئے سرگرمیاں سر انجام دیں ہیں اور اب ایف سی بارسلونہ لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرواکر اسپورٹس میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے ساتھ اپنا رشتہ مزید مظبوط کرنے کی ایک اور کوشش کی ہے۔
ایف سی بارسلونہ کے ساتھ یہ معاونت عید کے تحفوں میں سے سب سے بہترین گفٹ ہوگا جو اوپو اپنے صارفین کو دے رہا ہے۔


ان تمام سرگرمیوں اور جدت سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اوپو F3 اس سال کا سب سے نمایا اسمارٹ فون ہے۔ جس میں صارفین کی ضروریات کے مطابق نئے فیچرز شامل کرکے کسی نہ کسی طرح صارفین کے دل میں اپنا گھر بنانے کی کوششیں جاری رکھی گئی ہیں۔


اوپو ایف 3 دیپکا پاڈوکون ایڈیشن

تاریخ اشاعت: 2017-09-19

More Technology Articles