BlackBerry Motion is now official

BlackBerry Motion Is Now Official

بلیک بیری نے فزیکل کی بورڈ کے بغیر بلیک بیری موشن متعارف کرا دیا

5.5 انچ 1080p ایل سی ڈی کے ساتھ بلیک بیری موشن کو باضابطہ طور پر لانچ کر دیا گیا ہے۔ اسے کسی بھی طرح کے فیزیکل کی بورڈ کے بغیر متعارف کرایا گیا ہے، یعنی جیسا کہاجا رہا تھا اس کے برعکس اس میں نہ ہی سلائیڈر کی بورڈ ہے اور نہ ہی فکسڈ کی بورڈ ہے۔
اس نئے بلیک بیری فون میں سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم، 32 جی بی بلٹ ان سٹوریج اور 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔

(جاری ہے)

اس کا چپ سیٹ چونکہ پاور کے معاملے میں نہایت کفایت شعار ہے، اس لیے اس کی بیڑی خاصے لمبے عرصے چلے گی۔
فوٹو گرافی کے لیے اس فون میں 12 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ ہے ۔ آئی پی 67 سرٹیفائیڈ پروٹیکشن کی وجہ سے یہ فون گرد اور واٹر پروف ہے۔
بلیک بیری موشن میں بھی بلیک بیری کی ون (BlackBerry Keyone) کی طرح اینڈروئیڈ 7.1 انسٹال ہے۔اس ڈیوائس کو فی الحال متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں متعارف کرایا گیا ہے، جہاں اس کی قیمت 460 ڈالر سے شروع ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-09

More Technology Articles