Blackmagic Design announces Pocket Cinema Camera 4K for $1295

Blackmagic Design Announces Pocket Cinema Camera 4K For $1295

بلیک میجک ڈیزائن نے نئے 1295 ڈالر میں Pocket Cinema Camera 4K کا اعلان کر دیا

بلیک میج پاکٹ سینما کیمرہ کے اصل ورژن کو 2013 میں لانچ کیا گیا تھا۔ یہ کیمرہ اپنی کم جسامت کےڈیزائن، کنٹرول اور پروفیشنل گریڈ کوالٹی کے باعث بہت کامیاب ہواتھا۔ اب پانچ سال بعد کمپنی نے بہت زیادہ ڈیمانڈ پر اس کیمرے کا جانشین Blackmagic Pocket Cinema Camera 4K متعارف کرایا ہے۔
نیا 4K ماڈل مکمل طور پر ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔ نئے ڈیزائن کی بدولت یہ کیمرہ اب شاید مشکل سےہی جیب میں سمائے لیکن اس کے باوجود اس کا سائز ابھی بھی کافی کم ہے۔

اس میں سب سے اہم اپ گریڈیشن تو4096x2160 DCI 4K ریزولوشن کے ساتھ 4/3 HDR سنسر کا شامل ہونا ہے۔اس کیمرے کو اب ڈائنامک رینج کے 13 سٹاپس اور آئی ایس او رینج کو 25600 تک بڑھایا گیا ہے۔ اب یہ Micro Four Thirds لینز سے مطابقت بھی رکھتا ہے۔
یہ کیمرہ 10-bit ProRes اور 12-bit RAW فارمیٹ کی ریکارڈنگ کے ساتھ 3D LUTS کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

کیمرے سے آپ 4K 60fps یا 1080p 120fps (cropped)ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔


کیمرے میں4 بلٹ ان مائیکروفونز ہیں۔کیمرےکے دوسرے کنکشنز میں ایچ ڈی آر کے ساتھ ایچ ڈی ایم آئی اور آپشنل سکرین اوور لے کے ساتھ 10 بٹ ویڈیو فیڈ، ہیڈ فون جیک، مائیکروفون جیک، لاکنگ DC 12V پاور اور یو ایس بی -سی شامل ہیں۔یو ایس بی – سی کی بدولت اب آپ یو ایس بی -سی ہارڈ ڈرائیو کو براہ راست کیمرے سے منسلک کر کے اس میں ریکارڈنگ کر سکتے ہیں۔
اس کے متبادل کے طور پر انٹرنل ایس ڈی ، UHS-II یا CFast کارڈ پر ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔
کیمرے کی بیک پر ٹچ سکرین 5 انچ کی ہے۔ کیمرے میں سادہ آپریشن کے لیے Blackmagic OS انسٹال ہے۔ اس کے علاوہ اس میں بلوٹوتھ سے ریموٹ آپریشن کی سپورٹ بھی ہے۔
اس کیمرے کی سب سے اہم خصوصیت اس کی قیمت ہے۔ اس کیمرے کی قیمت 1295 ڈالر ہے جو نئے Panasonic GH5S سے آدھی ہے۔ اس قیمت میں بلیک میجک کی ویڈیو ایڈیٹنگ ایپلی کیشن DaVinci Resolve Studio کا لائسنس بھی شامل ہے۔یہ کیمرہ اس سال کے آخر میں فروخت کےلیے پیش کیا جائے گا۔

Blackmagic Design announces Pocket Cinema Camera 4K for $1295
تاریخ اشاعت: 2018-04-10

More Technology Articles