Dual camera Samsung Galaxy J7+ and budget J7 Core quietly start selling in the Philippines

Dual Camera Samsung Galaxy J7+ And Budget J7 Core Quietly Start Selling In The Philippines

سام سنگ نے خاموشی سے فلپائن میں گلیکسی جے 7 پلس اور جے 7 کور کی فروخت شروع کر دی

جے 7 کور مجموعی طور پر یہ فون گلیکسی جے 7 (2017) کا ڈاؤن گریڈ ورژن ہے
سام سنگ موبائل فلپائن نے دو نئے سمارٹ فونزGalaxy J7+ اور Galaxy J7 Core کی فروخت کا آغاز کر دیا ہے۔گلیکسی جے 7پلس کا سب سے اہم فیچر اس کا ڈوئل 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے۔ دونوں کیمروں کے لینز بھی کافی بہتر یعنی f/1.7 اور f/1.9 ہیں۔ سام سنگ نے اس مناسب قیمت کی ڈیوائس میں سام سنگ لائیو فوکس فیچر بھی شامل کیا ہے۔


اس فون کے تفصیلات کے مطابق اس کے ایفکٹس بھی ویسے ہی کام کرتے ہیں، جیسے گلیکسی نوٹ 8 کے کام کرتے ہیں۔ صارفین اس سے بنائی گئی تصویروں کا بیک گراؤنڈ تصویر لینے سے پہلے یا بعد میں بدل سکتے ہیں۔ سام سنگ نے اس فون کی کیمرہ ایپ میں نئے اینی میٹڈ فلٹر اور سٹیکر بھی شامل کیے ہیں۔
گلیکسی جے 7 پلس کا ڈسپلے 5.5 انچ، فل ایچ ڈی، سپر ایمولڈ پینل کے ساتھ ہے۔

(جاری ہے)

اس کی تبدیل کا ہونے والی بیٹری گلیکسی جے 7 کے مقابلے میں کچھ کم یعنی 3000 ایم اے ایچ کی ہے۔اس فون کا فرنٹ کیمرہ 16 میگا پکسل(f/1.9 ) ہے، بہتر سیلفی کے لیے فرنٹ پر فلیش بھی ہے۔
جے 7 پلس کی ریم 4 جی بی اور انٹرنل سٹوریج 32جی بی کی ہے، جسے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔اس فون میں 2.39 گیگا ہرٹز اور 1.69 گیگا ہرٹز کے اوکٹاکور پروسیسر ہے۔دوسرے ہارڈ وئیر میں ڈوئل بینڈ وائی b/g/n، بلوٹوتھ 4.2(ANT+ کی سپورٹ نہیں ہے)، 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور مائیکرویو ایس بی 2.0 یو ایس بی ہے۔
فون میں این ایف سی یا ایم ایچ ایل کی سپورٹ نہیں ہے۔ فون میں ڈوئل سم سلاٹ کے ساتھ 4G LTE کی سپورٹ ہے۔ یہ فون سیاہ، سنہرے (اور شاید ایک ماڈل گلابی رنگ بھی ) رنگوں میں متعارف کرایا گیا ہے۔فلپائن میں اس فون کی قیمت 390 ڈالر ہے۔
سام سنگ نے فلپائن میں گلیکسی جے لائن کا دوسرا فون جے 7 کور(جسے J7 Nxt) کے نام سےجاناجاتا ہے) بھی متعارف کرایا ہے۔ مجموعی طور پر یہ فون گلیکسی جے 7 (2017) کا ڈاؤن گریڈ ورژن ہے۔
اس کے 5.5 انچ سپر ایمولیڈ ڈسپلے کی ریزولوشن صرف 720p ہے۔ فون کی ریم 2 جی بی اور قابل توسیع انٹرنل سٹوریج 16 جی بی ہے۔سام سنگ نے اس فون کی بیٹری کو کم کر کے 3000 ایم اے ایچ کر دیا ہے۔ فون کا چپ سیٹ وہی پرانا 14 ایم ایگزینوس 7870 ہے۔ گلیکسی جے 7 کور کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل (f/1.9) اور سیلفی کیمرہ 5 میگا پکسل(f/2.2) ہے۔
اس فون کے دوسرےہارڈ وئیر میں Wifi b/g/n، بلوٹوتھ 4.1 اور اس کے ساتھ ANT+ بھی ہے۔اس میں بھی این ایف سی یا ایم ایچ ایل نہیں ہے لیکن 3.5 ایم ایم آڈیو جیک اور یو ایس بی 2.0 ضرور اس کا حصہ ہیں۔ فون میں ڈوئل سم اور ایل ٹی ای کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ فون سیاہ اور سنہرے رنگ میں دستیاب ہے۔ فلپائن میں اس کی قیمت 195 ڈالر ہے۔

Dual camera Samsung Galaxy J7+ and budget J7 Core quietly start selling in the Philippines
تاریخ اشاعت: 2017-10-14

More Technology Articles