Facebook launches video calling device Portal

Facebook Launches Video Calling Device Portal

فیس بک نے مصنوعی ذہانت کی حامل ویڈیو کالنگ ڈیوائس ”پورٹل“ لانچ کر دی

فیس بک نے پورٹل کے نام سے نئی ڈیوائسز لانچ کی ہیں۔ پورٹل سے صارفین دوسرے فیس بک اور میسنجر صارفین سے ویڈیو کال پر بات کر سکیں گے۔ پورٹل کو دو مختلف ماڈلز پورٹل اور پورٹل پلس کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔
چھوٹی پورٹل ڈیوائس ایمزون ایکو شو جیسی ڈیوائس ہے۔ یہ اصل میں سپیکروں کےساتھ ایک بڑا ڈسپلے ہے۔ 10.1انچ ڈسپلے کی ریزولوشن 1280x800 پکسلز ہے اور ڈسپلے ساتھ 10W کے ڈوئل سپیکر ہیں۔


پورٹل میں آپ کی کمانڈز کو سننے کے لیے چار مائیکروفون ہیں۔ ویڈیو کے لیے اس میں 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرہ ہے۔
بڑے پورٹل پلس میں 15.6 انچ ڈسپلے کی ریزولوشن 1920x1080پکسل ہے۔ اس میں کیمرہ اور مائیکرو فون سیٹ اپ چھوٹے پورٹل جیسا ہے لیکن بہتر آواز کے لیے اس میں 20W کے دو ٹوئٹر اور ایک ووفر سپیکر ہیں۔

(جاری ہے)


پورٹل بنیادی طور پر فیس بک اور میسنجر کے دوستوں سے رابطے کے لیے ویڈیو کالنگ ڈیوائس ہے۔

اس کا کیمرہ کچھ ایسے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ وہ بیٹھے اور حرکت کرتےہوئے آپ کو ہی فوکس رکھتا ہے۔ جب کمرے میں کئی افراد ہوں تو بھی اسے ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔
پورٹل بہت سی میوزک اور ویڈیو سروسز، جیسے Facebook Watch، Food Network، Spotify، Pandora، iHeart Radio اور Newsy ، کو سپورٹ کرتا ہے۔ بہت سی دیگر سروسز بھی جلد اس میں شامل ہو جائیں گی۔ پورٹل پر فیس بک لائبریری کی تصاویر اور ویڈیوز بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

پورٹل میں بلٹ ان الیکسا بھی ہے۔ جس سے آپ اس ڈیوائس کو ایکو کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اس سے گھر کی دیگر سمارٹ ڈیوائسز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ پورٹل کو کمانڈ دینے کے لیے آپ کو Hey Portal کہنا ہوگا، جس کے بعد یہ کمانڈ پر عمل کرے گا۔
پرائیویسی کے حوالے سے فیس بک کا کہنا ہے کہ پورٹل سے کی جانے والی کالز انکرپٹڈ ہونگی اور انہیں فیس بک بھی نہیں سن سکے گا اور نہ ہی ان کی کاپی محفوظ رکھے گا، فیس بک کا مصنوعی ذہانت کا الگورتھم فیس بک کے سرور کی بجائے ڈیوائس میں ہی کام کرے گا۔
پورٹل کے صارفین چاہے تو ڈیوائس کا کیمرہ اور مائیکروفون ڈس ایبل کر سکتے ہیں۔ اب کی بار فیس بک نے پورٹل میں پرائیویسی کا اتنا خیال رکھا ہے کہ کیمرے کے لیے کور بھی فراہم کیا ورنہ اس سے پہلے تو فیس بک پرائیویسی کے معاملے میں کافی بدنام ہو چکا ہے۔ کیمرے اور مائیکرو فون کے ساتھ یہ ڈیوائس چونکہ صارفین کے کمرے میں لگے گی، اس لیے پرائیویسی کے حوالے سے سامنے آنے والا کوئی بھی سکینڈل فیس بک کے لیے بڑی مصیبت بن سکتا ہے۔

Facebook launches video calling device Portal
تاریخ اشاعت: 2018-10-08

More Technology Articles