Find It

Find It

فائیڈ اٹ ایپلی کیشن سے ہارڈ بک میں لکھے ٹیکسٹ سے تلاش کریں

اگر آپ طالب علم ہیں اور ٹیکسٹ بک کے صفحے پر لکھا کوئی لفظ تلاش کرنے میں دقت ہو رہی ہے تو یہ ایپلی کیشن آپ کے لیے ہی ہے۔ او سی آر ٹیکنالوجی کے استعمال یہ ایپلی کیشن رئیل ٹائم میں فوری طور پر کتاب سے مطلوبہ لفظ تلاش کر کے ہائی لائٹ کر سکتی ہے۔یہ ایپلی کیشن پرنٹڈ ٹیکسٹ میں سے مطلوبہ لفظ ایسے تلاش کرتی ہے جیسے یہ ڈیجیٹل ٹیکسٹ ہو۔

(جاری ہے)

ایپلی کیشن استعمال کرنے کے لیے آپ کو مطلوبہ لفظ لکھ کر موبائل کا کیمرہ کتاب کر طرف کرنا پڑے گا، جس کے بعد موبائل کی سکرین پر مطلوبہ ہائی لائٹ کیا ہوا لفظ سامنے آجائےگا۔


فی الحال یہ ایپلی کیشن صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ اینڈروئیڈ صارفین اس ایپلی کیشن کو انسٹال کرنے کے لیےیہاں کلک کریں۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-13

More Technology Articles