first wireless charging laptop is now available from Dell

First Wireless Charging Laptop Is Now Available From Dell

ڈیل نے دنیا کا پہلا وائرلیس چارجنگ لیپ ٹاپ لانچ کر دیا

ڈیل نے اپنا نیا ٹو ان ون لیپ ٹاپ فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ اس لیپ ٹاپ کی خاصیت یہ ہے کہ یہ پہلا ٹو ان ون لیپ ٹاپ ہے جو وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے۔لیپ ٹاپ خریدتے ہوئے اگر آپ اضافی 550 ڈالر خرچ کریں تو آپ کو 7285 کی وائرلیس چارجنگ کی بورڈ اسسریز اور چارجنگ میٹ ملتا ہے۔ صرف وائرلیس کی بورڈ خریدیں تو اس کے لیے الگ سے 380 ڈالر جبکہ صرف وائرلیس میٹ خریدیں تو اس کے لیے 200 ڈالر خرچ کرنا ہونگے۔


یہ ڈیوائس اصل میں خود ہی وائرلیس چارج نہیں ہوتی۔

(جاری ہے)

صارفین کو اس کے لیے ٹوان ون ڈوک کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو وائرلیس کی بورڈ سے بھی مطابقت رکھتا ہو۔ ڈیل کا کہنا ہے کہ یہ چارجنگ پیڈ دھات کی سطح پر استعمال کرنے کے لیے نہیں بنائے گئے۔
اگر آپ کمپیوٹر کو دھات کی سطح پر استعمال کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو غیر دھاتی سٹینڈ استعمال کرنا پڑے گا۔ جو اس کی بیس کو 50 ملی میٹر یا 2 انچ اونچا کر سکے۔
Latitude 7285 2-in-1کے Core-i5-7Y54 اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت 1200 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔اس ڈیوائس میں 8 جی بی ریم ہے اور اس کا ڈسپلے 12 انچ کا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-07-12

More Technology Articles