Google Pixel 2 and 2 XL go official

Google Pixel 2 And 2 XL Go Official

گوگل نے پکسل 2 اور 2 ایکس ایل باضابطہ طور پر جاری کر دئیے

گوگل موبائل آپریٹنگ سسٹم اور سافٹ وئیر کے میدان میں تو سب سے آگے ہے ہی لیکن اب گوگل ہارڈ وئیر کی مارکیٹ  میں اپنے قدم مضبوط کر رہا ہے۔گوگل نے دوسری نسل کا پکسل فون اور اس کا ایکس ایل ماڈل متعارف کرا دیا ہے۔

گوگل پکسل 2 ایکس ایل




گوگل پکسل 2 ایکس ایل ایک پریمیم ڈیوائس ہے۔ اس کی 18:9 P-OLED سکرین  کسی حد تک ایل جی وی 30 جیسی لگتی ہے۔

اس کی بیزل سٹیریو سپیکرز کی وجہ سے کچھ موٹی ہیں۔ اس کی سکرین  کی لمبائی 6 انچ ہے لیکن اس کی چوڑائی اصل ایکس ایل ماڈل جتنی ہی ہے۔ سکرین کی ریزولوشن   1,440 x 2,880پکسل (538 پی پی آئی ) ہے، سورج کی روشنی میں دیکھنے کے حوالے سے بھی سکرین میں کافی بہتری کی گئی ہے۔ڈیوائس میں Always On Display   بھی ایکٹیو ہے۔
سکرین کی حفاظت کے لیے اس پر گوریلا گلاس  5 تو ہے ہی ، اس کے ساتھ فون کی بیک پر بھی گلاس ہے۔

(جاری ہے)

فون کی باقی باڈی ایلومینیم کی ہے۔ آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہونے کی وجہ سے یہ فون واٹر پروف بھی ہے۔
پکسلز کے فرنٹ اور بیک پر  ایک ایک کیمرہ ہے۔اس کا مین کیمرہ او آئی ایس کے ساتھ    12 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل  کا ہے۔
پکسل2 ایکس ایل میں سنیپ ڈریگن 835 چپ سیٹ، 4 جی بی ریم اور 64  جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون میں پہلے سے ہی اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے۔
اس فون کی بیٹری 3520 ایم اے ایچ ہے۔
اس فون میں گوگل نے نئی ای سم متعارف کرائی ہے،جو گوگل فائی اور دوسرے آپریٹرز کے ساتھ استعمال کی جا سکے گی۔اس کے علاوہ اس میں ایک سٹینڈرڈ نینو سم سلاٹ بھی   ہے۔ یہ فون جی ایس ایم اور سی ڈی ایم اے دونوں کو سپورٹ کرتا ہے۔

گوگل پکسل 2

گوگل پکسل 2 ایکس ایل نومبر کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے  64 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت  850 ڈالر اور 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ماڈل کی قیمت 950 ڈالر ہوگی۔ یہ فون مکمل سیاہ اور سیاہ و سفید رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ جرمنی، برطانیہ، امریکا، انڈیا، آسٹریلیا اور کینیڈا میں اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔فون کے پری آرڈر پر صارفین کو محدود مدت کے لیے مفت ہوم منی بھی دیا جائے گا۔
سنگا پور، سپین اور اٹلی میں اس فون کے پری آرڈر اس سال کے آخر میں شروع ہونگے۔

گوگل پکسل 2
گوگل پکسل 2  کا ڈسپلے ایمولیڈ پینل کے ساتھ  5 انچ  اور ریزولوشن 1080pہے۔ دونوں پکسلز کے بہت سے فیچر ایچ ٹی سی یو 11 سے ملتے جلتے ہیں۔ یہ فون اپنی سائیڈوں پر دباؤ کو محسوس کر سکتا ہے، جس سے ہم فون پر کئی طرح کے کام کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ہم سائیڈ دبا کر گوگل اسسٹنٹ کو لانچ کر سکتے ہیں۔

اس فون میں نیا 835 چیپ سیٹ ہے جبکہ اس کی سٹوریج کو بھی پچھلے ماڈل سے بڑھایا گیا ہے۔ او آئی ایس کے حامل کیمرے  کے ساتھ گوگل دونوں ماڈلز خریدنے والوں کو مفت گوگل فوٹو سٹوریج فراہم کرے گا۔
گوگل پکسل 2  کو 17 اکتوبرکو فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے سٹینڈرڈ ماڈل کی قیمت 650 ڈالر اور ڈبل سٹوریج ماڈل کی قیمت 750 ڈالر ہوگی۔ یہ سفید، سیاہ اور نیلے رنگوں میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔


دونوں ڈیوائسز کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔


SHARED SPECSSHARED SPECS
•    Processor: Qualcomm Snapdragon 835
•    Memory: 4GB RAM
•    Storage: 64GB or 128GB
•    Rear camera: 12.2MP, 1.4μm pixels, Autofocus with laser and dual-pixel phase detection, Optical and electronic image stabilization, f/1.8 aperture lens
•    Front camera: 8MP, 1.4μm pixels, f/2.4 aperture lens, fixed focus
•    Video: 1080p at 30, 60, or 120 fps on rear camera
•    "Active Edge" squeezable sides
•    USB-C, no wireless charging
•    No headphone jack
•    Bluetooth 5.0
•    18W power adapter and USB-C headphone dongle in box
PIXEL 2 XL SPECS
•    Battery: 3520mAh
•    Screen: 6-inch, 2880 x 1440 pOLED, 100 percent DCI-P3 coverage, 100,000:1 contrast ratio
•    Size: 6.2 x 3.0 x 0.3 inches
•    Weight: 175 grams
PIXEL 2 SPECS
•    Battery: 2700mAh
•    Screen: 5-inch, 1920 x 1080 AMOLED, 95 percent DCI-P3 coverage, 100,000:1 contrast ratio
•    Size: 5.7 x 2.7 x 0.3 inches
•    Weight: 143 grams

 
تاریخ اشاعت: 2017-10-04

More Technology Articles