Google Pixel 3 and 3 XL official

Google Pixel 3 And 3 XL Official

بڑی سکرین، وائرلیس چارجنگ، پکسل بڈز کے ساتھ گوگل پکسل 3 اور 3 ایکس ایل متعارف کرا دئیے گئے

گوگل نے پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل متعارف کرا دئیے ہیں۔ دونوں سمارٹ فونز کی تفصیلات درج ذیل ہے۔

سکرین
ایکس ایل ماڈل کا ڈسپلے 1,440 x 2,960 پکسل(532 پی پی آئی) کے ساتھ 6.3 انچ ہے۔ فون کا ایسپکٹ ریشو 18.5:9 ہے۔ پکسل 3 بالکل پکسل 2 جیسا ہے لیکن اس میں 5.5 انچ 18:9 سکرین ہے، جس سے فون کا سرفس ایریا 10فیصد بڑھ گیا ہے۔فون کی سکرین میں نوچ نہیں ہے۔

اس کے ڈسپلے کی ریزولوشن 1,080 x 2,160 پکسل ہے۔
دونوں فون ایچ ڈی آر، Always On اور کلر موڈز کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ایچ ڈی آر سپورٹ انہیں Youtube Signature Device بناتی ہے۔ بہترین رنگوں (sRGB + 10%) کے لیے آپ اس میں Boosted موڈ بھی استعمال کر سکتے ہیں۔  فون کی Always On سکرین پر ہمیشہ اس گانے کا نام ظاہر ہوتا ہے، جو اس وقت چل رہا ہو۔ Now Playing History سے ماضی میں سنے گئے گانوں کی فہرست دیکھی جا سکتی ہے اور صارفین انہیں اپنی پسندیدہ سروس میں سن سکتے ہں۔

(جاری ہے)

دونون فون کی سکرین اور بیک پر حفاظت کے لیے گوریلا گلاس 5 بھی ہے۔

بیٹری
پکسل 3 ایکس ایل میں 3430 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے، جو 2017 کے ماڈل سے کچھ کم ہے۔ چھوٹے پکسل کی بیٹری 2915 ایم اے ایچ کی ہے،جو پچھلی نسل کے فون سے زیادہ ہے۔
بیٹری کے لحاظ سے ایک نیا فیچر، اگر فیچر کہا جا سکے تو، وائرلیس چارجنگ کا ہے۔ پکسل سٹینڈ فون کو 10W پر، پکسل 2 کے وائرڈ چارجر  کی سی تیزی سے، جارچ کر سکتا ہے۔
اس سٹینڈ کی مدد سے فون  گوگل ہوم کے طور پر بھی کام کر سکتا ہے۔
فون کی وائرڈ چارجنگ پہلے سے تیز رفتار یعنی 18W ہے۔ گوگل کا دعویٰ ہے کہ فون کو 15 منٹ چارج کر کے 7 گھنٹے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

رئیر کیمرہ
فون کا رئیر کیمرہ ہارڈ وئیر تبدیل نہیں کیا گیا۔ فون میں 1.4µm پکسل سائز اور f/1.8اپرچرکے ساتھ 12.2 میگا پکسل رئیر کیمرہ ہے۔
کیمرے میں نئے فیچرز سافٹ وئیر کے حوالے سے متعارف کرائے گئے ہیں۔ Top Shot کے ساتھ فون میں اب HDR+ بھی شامل ہے۔ فون میں ایک آے آئی سسٹم ہے جو تصویر میں ہر کسی پر فوکس ہونے، مسکرانے اور آنکھیں کھلی ہونے کو یقینی بناتا ہے۔ یہ کئی تصاویر میں سے صارفین کوبہترین تصاویر دکھاتا ہے لیکن صآرفین گوگل فوٹوز سے تمام تصاویر دیکھ سکتے ہیں۔ فون میں موجود فوٹو بوتھ موڈ خود کار طور پر اس وقت تصویر بناتا ہےجب آپ مسکراتے ہیں یا منہ ٹیڑھا کرتے ہیں۔
فون میں ایک اور اے آئی ایپلی کیشن Super Res Zoom کے نام سے ہے۔ ڈیجیٹل زوم کی تفصیلات واضح کر کے یہ ٹیلی فوٹو لینز کی کمی کو پورا کرتا ہے۔
فون کا مین کیمرہ 60fps پر 4K ویڈیو بنا سکتا ہے۔  Fused Video Stabilization سے آپ جاگنگ کرتے ہوئے بھی ایسی ویڈیو بنا سکتے ہیں، جس میں کیمرہ زیادہ ہلتا ہوا محسوس نہیں ہوگا۔ یہ 4K/30 پر بھی کام کرتا ہے لیکن 1080p پر بہترین نتائج دیتا ہے۔

اس فون میں جلد ہی سافٹ وئیر اپ سے Night Sight فیچر فعال کیا جائے گا، جس سے صارفین بغیر فلیش کے بھی کم روشنی میں بہترین تصویر بنا سکتے ہیں۔
 
فرنٹ کیمرہ
پکسل 3 اور پکسل 3 ایکس ایل میں فرنٹ پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ دونوں میں مختلف لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل سنسر ہے۔ ایک میں 98 ڈگری اور دوسرے میں نارمل 75 ڈگری لینز ہے۔ نارمل لینز میں آٹو فوکس (فیز ڈیٹیکشن کے ساتھ f/1.8 لینز ہے۔
وائیڈ کیمرا میں فکسڈ فوکس f/2.2 لینز ہے۔
دونوں فون کے سیلفی کیمروں میں Fused Video Stabilization تو نہیں لیکن ڈیجیٹل امیج سٹیبلائزیشن موجود ہے۔

آڈیو
دونوں پکسلز میں فرنٹ سٹیریو سپیکرز ہیں۔ 3.5 ایم ایم ہیڈ فون جیک تو ماضی کی بات ہوگئی۔ اس بار گوگل نے ریٹیل باکس میں ہیڈ فونز کا سیٹ بھی شامل کیا ہے۔ یہ کوئی عام ہیڈ فونز نہیں ہیں۔
ان سمارٹ فونز کے ساتھ آپ کو Pixel USB-C ائیر بڈز ملیں گے، جو گوگل اسسٹنٹ سے مربوط ہونگے۔ یعنی یہ وائس کمانڈز کو ہینڈل کریں گے، نئے میسجز پڑھیں گے اور رپلائی کمپوز اور رئیل ٹائم ترجمہ کرنے میں  مدد دیں گے۔ گوگل نے فون کے ساتھ نئے ڈیزائن کا یو ایس بی – سی ٹو 3.5 ایم ایم ایڈاپٹر بھی متعارف کرایا ہے۔اس سے فون کم پاور استعمال کرتا ہے اور میوزک چلانے میں کم وقت لیتا ہے۔


پلیٹ فارم
پکسل 3 اور ایکس ایل فونز میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ ہے۔ اس میں بیٹری کی بچت کرنے کے لیے سی پی یو کو 2.5 گیگا ہرٹز اور 1.6 گیگا ہرٹز تک ڈاؤن گریڈ کیا گیا ہے۔دوسرے سنیپ ڈریگن 845 اور اس فون کے چپ سیٹ میں 0.2 گیگا ہرٹز کا ہی فرق ہے۔ فون کا میموری آپشن بھی پچھلے سال والا ہی یعنی 4 جی بی ہے۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ فون کو 64 جی بی یا 128 جی بی انٹرنل سٹوریج کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
بدقسمتی سے سٹوریج کو بڑھانے کے لیے فون میں کوئی کارڈ سلاٹ نہیں ہے۔

دیگر
نئے فون آئی پی 68 ریٹنگ کے ساتھ واٹر پروف ہیں۔ پچھلے سال کے پکسلز آئی پی 67 سرٹیفائیڈ تھے۔ اس سال فون کے دو نئے رنگ بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ فون کی بیک پر فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔اس کے سوا فون میں تبدیلیاں نہیں کی گئی۔

قیمت اور دستیابی
دونوں فون امریکا میں 19 اکتوبر اور یورپ میں 2 نومبر سے دستیاب ہونگے۔
پکسل 3 کے 64 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 850 یورو اور 128 جی بی ماڈل کی قیمت 950 یورو ہے۔ پکسل 3 ایکس ایل کی قیمت 950 یورو اور 1050 یورو ہے۔
امریکا میں پکسل 3 کی قیمت 800 ڈالر اور ایکس ایل ماڈل کی قیمت 900 ڈالر ہے۔ برطانیہ میں پکسل 3 کی قیمت 739 اور 839 پاؤنڈ جبکہ ایکس ایل ماڈل کی قیمت 869 اور 969 پاؤنڈ ہے

Google Pixel 3 and 3 XL official
تاریخ اشاعت: 2018-10-10

More Technology Articles