Honor 7X goes official: $200 mid-ranger with all-screen design, dual camera

Honor 7X Goes Official: $200 Mid-ranger With All-screen Design, Dual Camera

آنر نے 200 ڈالر میں مڈ رینج آنر 7 ایکس متعارف کرا دیا

ہواوے کے سب برانڈ آنر نے آنر 7 ایکس سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔اس فون میں آنر نے اسکے ڈسپلے ڈیزائن کی طرف کافی توجہ کی ہےتاہم اس کی بیزل دوسرے سمارٹ فونز کی طرح بہت زیادہ پتلی نہیں ہے۔آنر کا دعویٰ ہے کہ اس کی سکرین ٹو باڈی ریشو 82.9 فیصد ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 5.93 انچ فل ایچ ڈی ہے اور اس کی ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے جبکہ پکسل کی کثافت 407 پی پی آئی ہے۔

ایلومینیم بیک پلیٹ کے اس فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ اور فنگر پرنٹ سکینر ہے۔ فون میں مڈ رینج Kirin 659 ایس او سی ہے، جس میں 8 اے آر ایم کورٹیکس -اے 53 کورز ہیں۔ اس فون کو مختلف ممالک میں مختلف سٹوریج آپشن کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔ امریکا میں اسے 3 جی بی ریم / 32 جی بی انٹرنل سٹوریج اور یورپ میں اسے 4 جی بی ریم اور 64 انٹرنل سٹوریج کے ساتھ فروخت کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

مائیکروا یس ڈی کارڈ سے فون کی سٹوریج کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون میں 3340 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ، ہواوے کا EMUI 5.1 او ایس انسٹال ہے۔
فون کی بیک پر ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 16 میگا پکسل اور دوسرا 2 میگا پکسل ہے۔ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔دونوں کیمرے 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔
اس فون کے پری آرڈر تو شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فروخت کا آغاز 14 دسمبر سے ہوگا۔ امریکا میں یہ اورورا بلیواور مڈنائٹ بلیک رنگوں میں 199 ڈالر میں فروخت کیاجائے گا۔ یورپ میں زیادہ سٹوریج آپشن کی وجہ سے اس کی قیمت 299 یورو ہوگی۔ اس کے علاوہ یورپ میں اسے پلاٹینم گولڈ رنگ میں بھی متعارف کرایاجائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2017-12-05

More Technology Articles