Honor View 10 unveiled to take on the OnePlus 5T with dual camera and big battery

Honor View 10 Unveiled To Take On The OnePlus 5T With Dual Camera And Big Battery

آنرنے ویو 10 کو ڈوئل کیمرے اور بڑی بیٹری کے ساتھ لانچ کر دیا گیا

آنر نے چین میں اپنا اگلا سمارٹ فون ویو 10(View 10) یا وی 10 (V10) متعارف کرا دیا ہے۔وی 10 کا بہت سا ہارڈ وئیر میٹ 10 پرو سے ملتا جلتا ہے۔ وی 10 کا ڈسپلے 6 انچ 1080 x 2060 پکسل ہے۔فون میں Kirin 970 چپ سیٹ، 4جی بی/ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی / 128 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔فون کی بیک پر وو کیمرے 16 میگا پکسل اور 20 میگا پکسل ہیں، 16 میگا پکسل کلر اور 20 میگا پکسل مونوکروم ہے۔

اس فون کی بیٹری میٹ 10 پرو کی 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے برعکس 3750 میگا پکسل کی ہے۔بد قسمتی سے فنگر پرنٹ سنسر کو فرنٹ پر ڈسپلے کے نیچے رکھا گیا ہے،جسے بڑی سکرین کی وجہ سے سامنے سے استعمال کرنا کافی مشکل ہوگا۔فون کے نیچے سنگل سپیکر اور3.5 ایم ایم جیک بھی ہے۔
فاسٹ چارجنگ کی بدولت فون کو زیرو سے فل تک صرف ڈیڑھ گھنٹے میں چارج کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

فون کی 3750 ایم اے ایچ کی بیٹری سے فون کا سٹینڈ بائی ٹائم 22 دن اور ٹاک ٹائم 23 گھنٹے ہے۔
وی 10 میں فیس ان لاک کا فیچر بھی ہے۔یہ فون سیاہ اور نیلے رنگ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس میں اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ ہواوے کا EMUI 8.0انسٹال ہے۔فون میں دو سم کارڈ کی سپورٹ ہے جبکہ اس کی میموری کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔
آنر کا کہنا ہے کہ وی 10 کو امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی اٹلی اور سپین میں 8 جنوری 2018 کو متعارف کرایا جائے گا۔ اس فون کی قیمت 499.9 یورو / 499.99 پاؤنڈ یا 499 ڈالر ہے۔اس قیمت کی وجہ سے یہ فون براہ راست ون پلس 5 ٹی کے مقابلے پر آ گیا ہے۔

Honor View 10 unveiled to take on the OnePlus 5T with dual camera and big battery
تاریخ اشاعت: 2017-12-05

More Technology Articles