HP announces Chromebook x2

HP Announces Chromebook X2

ایچ پی نے سٹائلس اور ڈی ٹیچ ایبل کی بورڈ کے ساتھ 599 ڈالر میں کروم بک ایکس 2 متعارف کرا دی

ایچ پی نے کروم بک ایکس 2(Chromebook x2) کے نام سے ایک نئی ڈیوائس لانچ کی ہے۔ایچ پی نے اسے دنیا کی پہلی کروم بک ڈی ٹیچ ایبل کا نام دیا ہے۔یعنی اس میں کروم بک ٹیبلٹ کے ساتھ کی بورڈ ڈاک اور سٹائلس کی سپورٹ ہے۔
ایچ پی کروم بکس ایکس 2 میں 12.3 انچ ، 2400x1600 ریزولوشن آئی پی ایس ڈسپلے ہے۔ یہ ڈسپلے سٹائلس کو سپورٹ کرتا ہے اور ایچ پی اس کے ساتھ HP Active Pen بھی دےرہا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ جو دوسری چیز فراہم کی جائے گی وہ کی بورڈ ڈاک ہے، جس میں فل سائز کی بورڈ، ٹریک پید اور B&O سپیکر سسٹم ہے۔
اس مشین میں انٹل کور ایم 3 پروسیسر، 4 جی بی یا 8 جی بی LPDDR3 میموری اور مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ کے ساتھ 32 جی بی سٹوریج ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے اس میں 2 یو ایس بی -سی پورٹس اور ایک ہیڈ فون جیک ہے۔ اس ٹیبلٹ کی بیٹری لائف تقریباً دس گھنٹے ہے۔ ایچ پی کروم بک ایکس 3 کی قیمت 599 ڈالر اور اس کی فروخت کا آغاز 10 جون سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2018-04-10

More Technology Articles