HTC One X10 leak images and specs

HTC One X10 Leak Images And Specs

ایچ ٹی سی جلد ہی ایچ ٹی سی ون ایکس 10 متعارف کرانے والا ہے

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایچ ٹی سی اس ماہ کے آخر تک ایک نیا سمارٹ فون متعارف کرائے گا۔ یہ فون پچھلے سال متعارف کرائے گئے ون ایکس 9کا جانشین ہوگا۔
اطلاعات کے مطابق اس فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 10 چپ سیٹ ہوگا جبکہ اس کا ڈسپلے 5.5 انچ 1080p ہوگا۔

(جاری ہے)

اس فون کی ریم 3 جی بی، مین کیمرہ16.3 میگا پکسل اور سیلفی کیمرہ 7.9 میگا پکسل ہوگا۔
ون ایکس 10 کے ساتھ ایچ ٹی سی مارچ سے پہلے دو مزید سمارٹ فون بھی لانچ کرے گا۔ ان میں سے ایک ایچ ٹی سی 10 کا جانشین یعنی 2017 کا فلیگ شپ ماڈل ہوگا جبکہ دوسرے کا کوڈ نیم اوشین نوٹ ہے ہے، جو ایک ہائی اینڈ فیبلٹ ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-01-05

More Technology Articles