HTC U Play debuts with 1080p screen

HTC U Play Debuts With 1080p Screen

ایچ ٹی سی نے 5.2 انچ 1080p ایچ ٹی سی یو پلے متعارف کرادیا

ایچ ٹی سی نے ایچ ٹی سی یو الٹرا کے ساتھ ایچ ٹی سی یو پلے بھی جاری کر دیا ہے۔ ایچ ٹی سی یوپلے کا ڈسپلے HTC Sense Companion کے ساتھ 5.2 انچ 1080p ہے۔ HTC Sense Companion مصنوعی ذہانات کا حامل اسسٹنٹ ہے جو وائس کمانڈ سے فون کا لاک کھولتا ہے، روزمرہ کے استعمال کے مطابق بیٹری کو منظم کرتا ہے اور آپ کے کام کے سلسلے میں تجاویز بھی دیتا ہے۔
ایچ ٹی سی یو پلے میں یو الٹرا کے برعکس 3.5 ایم ایم آڈیو جیک بھی ہے۔

(جاری ہے)

ایچ ٹی سی کا کہنا ہے کہ مائیکروفون ائیر بڈز میں شامل یو سونک ٹیکنالوجی کی بدولت اس ڈیوائس میں صارفین آواز کے بہترین تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
ایچ ٹی سی یو پلے میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 10 چپ اور 2500 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون کو دو ورژن میں لانچ کیا گیا ہے۔ ایک کی ریم 3 جی بی اور سٹؤریج 32 جی بی ہے جبکہ دوسرے کی ریم 4 جی بی اور سٹوریج 64 جی بی ہے۔ڈیوائس کے دونوں کیمرے1 µm پکسل اور F/2.0 اپرچر کے ساتھ 16 میگا پکسل بی ایس آئی سنسر ہیں۔پرائمری کیمرے میں او آئی ایس فیچر بھی ہے۔
یوپلے میں ایچ ٹی سی نے اینڈروئیڈ مارش میلو 6.0 انسٹال کیا ہے۔ایچ ٹی سی نے ابھی یو پلے کی قیمت اور فراہمی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔

HTC U Play debuts with 1080p screen
تاریخ اشاعت: 2017-01-13

More Technology Articles