HTC U11 With Edge Sense Snapdragon 835 SoC Launched

HTC U11 With Edge Sense Snapdragon 835 SoC Launched

ایچ ٹی سی نے سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی کا حامل ایچ ٹی سی یو 11 متعارف کرا دیا

ایچ ٹی سی نے اپنا فلیگ شپ سمارٹ فون ایچ ٹی سی یو 11 (HTC U11) لانچ کر دیا ہے۔ اس فون کو تائیوان میں ہونے والی ایک تقریب میں متعارف کرایا گیا۔ ایچ ٹی سی نے اسے ایک نئے فیچر ایج سنس (Edge Sense) کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ اس سے صارفین بالکل نئے طریقے سے فون کے ساتھ انٹرایکشن کر سکتے ہیں۔ یہ فون سلور، سفائر بلیو، بریلینٹ بلیک، آئس وائٹ اور سولر ریڈ رنگوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

اس فون کو اسی ماہ میں ساری دنیا میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس کی قیمت 749 یورو ہوگی۔ امریکا میں اس فون کو 749 ڈالر میں فروخت کیا جائے گا، جہاں اس کے پری آرڈر شروع بھی ہو چکےہیں۔
اس فون میں ایچ ٹی سی نے کوالکوم کا تازہ ترین 835 ایس او سی شامل کیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں اس کا لیکوئیڈ سرفس ڈیزائن اور مصنوئی ذہانت کے کئی اسسٹنٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایچ ٹی سی ایج سنس فیچر سے صارفین کیمرہ لانچ کر سکتے ہیں اور ایس ایم ایس بھیج سکتے ہیں۔ صارفین اپنے اشاروں کو کسٹومائز کر کے ای میل چیک کر سکتےہیں یا دوسری ایپلی کیشن کھول سکتے ہیں۔
جب صارفین ایڈوانسڈ ٹچ موڈ کو ایکٹیویٹ کرتے ہیں تو انگلیوں کی حرکات سے مختلف ایپلی کیشن سے انٹرایکشن کر سکتےہیں۔ یہ فیچر اس وقت بھی کام کرتا ہے، جب صارفین نے دستانے پہن رکھے ہوں۔
ایج سنس کی بنیاد ڈیوائس کی سائیڈ پر پڑنے والے دباؤ پر ہے۔
ایچ ٹی سی یو 11 کا ڈسپلے 5.5 انچ کواڈ ایچ ڈی (1440x2560 پکسلز) سپر ایل سی ڈی ہے جس پر حفاظت کےلیے کورنگ گوریلا گلاس 5 بھی ہے۔ ڈیوائس میں 2.45 گیگا ہرٹز کواڈ کور کوالکوم سنیپ ڈریگن 835 ایس او سی پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ فون کے ایک ماڈل کی میں 6 جی بی ریم اور 128جی بی سٹوریج استعمال کی گئی ہے۔
فون کی سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ سے 2 ٹیرا بائٹس تک بڑھایا جا سکتاہے۔
ایچ ٹی سی نے اس فون میں ایچ ٹی سی سنس سکن کے ساتھ اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ انسٹال کیا ہے، یہ ڈوئل سم کارڈ (نینو سم ) کو سپورٹ کرتا ہے۔
ایچ ٹی سی یو 11 کا رئیر کیمرہ 1.4 مائیکرون پکسل ، الٹرا سپریڈ آٹو فوکس، بی ایس آئی سنسر، او آئی ایس، f/1.7اپرچر، ڈوئل ایل ای ڈی فلیش، سلو موشن اور 4kویڈیو ریکارڈنگ کے فیچرز کےساتھ 12 میگا پکسل کا ہے۔
کیمرہ کے دوسرے فیچرز میں فیس ڈیٹیکشن، مینوئل کنٹرول کے ساتھ پرو موڈ، 32سیکنڈ لانگ ایکسپوژر اور RAW فارمیٹ سپورٹ، ایچ ڈی آر بوسٹ، پینوراما اور ہائپر لاپس شامل ہیں۔ ڈیوائس کا سیلفی کیمرہ بی ایس آئی سنسر، فل ایچ ڈی ریکارڈنگ کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فرنٹ کیمرہ کے دوسرے فیچرز میں لائیو میک اپ، آٹو سیلفی، وائس سیلفی، ایچ ڈی آر بوسٹ اور سیلفی پینوراما شامل ہیں۔
ایچ ٹی سی نے اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے، جس کا ٹاک ٹائم 24.5 گھنٹے اور سٹینڈ بائی ٹائم 14 دن ہے۔ فون میں ایکسٹریم پاور سیونگ موڈ اور کوئیک چارج 3.0 سپورٹ بھی ہے۔ کنکٹیویٹی آپشنز میں GPS/ A-GPS, GLONASS, USB 3.1 Type-C port, Bluetooth 4.2, Wi-Fi: 802.11 a/b/g/n/ac (2.4GHz & 5GHz)اورNFC سپورٹ شامل ہے۔

HTC U11 With Edge Sense Snapdragon 835 SoC Launched
تاریخ اشاعت: 2017-05-17

More Technology Articles