HTC U12 plus brings a dual camera HDR10 display

HTC U12 Plus Brings A Dual Camera HDR10 Display

ڈوئل کیمرے، ایچ ڈی آر ڈسپلے اور سنیپ ڈریگن 845 کے ساتھ HTC U12+ منظر عام پر آگیا

ایچ ٹی سی نے ایچ ڈی آر 10 سکرین اور کوالکوم سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ ڈؤئل کیمرہ سمارٹ فون HTC U12+ متعارف کرا دیا ہے۔یہ فون کمپنی کے پہلے ڈوئل کیمرہ فلیگ شپ U11+ کا اپ گریڈڈ ورژن ہے۔
اس نئے ماڈل کی باڈی تقریباً وہی ہے لیکن 6 انچ سکرین اب HDR10 اور DCI-P3 کو سپورٹ کرتی ہے۔ اس فون کی ایسپکٹ ریشو 18:9 اور ریزولوشن 1,440 x 2,280پکسل (537 پی پی آئی) ہے۔
اس فون کے رئیر پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں سے ایک کیمرہ 12 میگا پکسل UltraPixel سنسر ہے جبکہ اس کے ساتھ دوسرا کیمرہ دوگنا آپٹیکل زوم کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔

مین کیمرہ f/1.8 لینز کے ساتھ او آئی ایس، فیز ڈیٹیکشن اور لیزر آٹو فوکس فیچر ز کا حامل ہے۔یہ کیمرہ 60 fps ریزولوشن پر 4K اور 240 fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ بھی 8 میگا پکسل سنسرز کے ساتھ ڈوئل شوٹر ہے۔

(جاری ہے)


فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ کے ساتھ 6 جی بی ریم اور 64 جی بی یا 128 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔

اس فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہوگا لیکن ایچ ٹی سی اسے اینڈروئیڈ پی پر اپ گریڈ کرے گا۔
گوریلا گلاس 5 گلاس بیک ہونے کے باوجود یہ فون وائرلیس چارجنگ کو سپورٹ نہیں کرتا۔ اس فون کی بیٹری 3500 ایم اے ایچ کی ہے۔فون میں سٹیریو سپیکروز اور ہائی ریزولوشن آڈیو کو بھی بہتر کیا گیا ہے۔
یاس فون کے یورپ میں پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کے 64 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 700 پاؤنڈ یا 799 یورو ہے۔اس کے امریکا میں پری آرڈر بھی آج ہی شروع ہو جائیں گے جہاں اس کے 64 جی بی ورژن کی قیمت 799 ڈالر اور 128 جی بی ورژن کی قیمت 849 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-23

More Technology Articles