HUAWEI LAUNCHED MATE 10 SERIES IN PAKISTAN
ہوا وے میٹ 10 سیریز پاکستان میں جاری کر دی گئی
ہوا وے نے پاکستان میں اپنی ہوا وے میٹ 10 سیریز متعارف کرا دی ہے، اس طرح ملک میں ایک سپر فون کے دور کا آغاز ہو گیا ہے۔ نئے ہوا وے میٹ 10 لائٹ، ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ 10 پرو فوٹو گرافی اور سمارٹ فون کی جدت میں ایک گیم چینجر ہیں۔ نئے لائیکا ڈوئل کیمرہ ٹیکنالوجی سے لیس ہوا وے میٹ 10 سیریز نے اپنی اعلیٰ مصنوعات کی کارکردگی اور طویل عرصہ تک چلنے والی بیٹری کی میراث کو جاری رکھا ہے۔
ہوا وے میٹ 10 اور ہوا وے میٹ10 پرو AI ایپلی کیشن سسٹم کے ذریعے سمارٹ فون میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ ان دونوں سمارٹ فونز میں Kirin 970 [System-onChip (SOC)] پروسیسر موجود ہے جو کہ 8 کور والے سی پی یو، 12 کور والے جی پی یو اور AI کمپیوٹنگ کے لئے وقف شدہ نیورل پروسیسنگ یونٹ (این پی یو) پر مشتمل ہے۔ اس کی وجہ سے یہ سمارٹ فون منفرد AI ٹاسکس سرانجام دے سکتا ہے اور صارفین کو نہایت تیز، طاقت ور اور بے مثال سمارٹ فون کا تجربہ فراہم کرتا ہے۔
(جاری ہے)
ہوا وے میٹ 10 لائٹ 5.9 انچ کے فل ویو ڈسپلے والا دنیا کا پہلا چار کیمروں والا سمارٹ فون ہے۔ اس میں آگے اور پیچھے بالترتیب 13 اور 16 میگا پکسل والے ہائی ریزولوشن کیمرے موجود ہیں جن کے ساتھ ایک 2 میگا پکسل والا ثانوی کیمرہ بھی موجود ہے۔ دونوں ڈوئل لینز کیمرے کم روشنی میں اعلیٰ قسم کی Bokeh effect والی صاف، شفاف اور بہترین تصاویر لینے کے حامل ہیں۔
اس طرح کے نمایاں فیچرز کی وجہ سے نمایاں شخصیات اس برانڈ کے ساتھ منسلک ہیں۔ ہوا وے میٹ 10 پرو کے حوالے سے ممتاز فوٹو گرافر تاپو جویری اسے ایک بہترین فون قرار دیتے ہیں اور اسے اپنی فوٹو گرافی کی ضروریات سے ہم آہنگ فون قرار دیتے ہیں۔ ہوا وے میٹ 10 لائٹ استعمال کرنے والی نمایاں شخصیات میں اروا حسین بھی شامل ہیں جو اس فون سے اپنی زبردست اور حیران کن سیلفیاں لینے کو پسند کرتی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فون بنا ہی اسی مقصد کے لئے ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہواوے کنزیومر بزنس گروپ پاکستان کے جنرل منیجر جناب بلیو کنگ نے کہا : ’’ہوا وے میٹ 10 سیریز کے تعارف سے ہم پاکستان میں انٹیلی جنٹ سمارٹ فون کے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔ اپنی جدت، آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور قابل ذکر تصویری صلاحیتوں کے ذریعے یہ ڈیوائسز صنعت میں اہم رجحانات کو ظاہر کرتی ہیں۔ ہوا وے میٹ 10 سیریز میں اے آئی صارف کے تجربہ کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ قابل قدر خدمات کی فراہمی اور مصنوعات کی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے جبکہ ہوا وے میٹ 10 لائٹ پر چار کیمرے شاندار تصاویر نکالتے ہیں۔
ہوا وے میٹ 10 لائٹ گریفائیٹ بلیک، پریسٹیج گولڈ اور آرورا بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔ جس کی قیمت 29,999 روپے ہے جبکہ عوام ہوا وے میٹ 10 سمارٹ فون 69,999 روپے میں بلیک اور موکا برائون رنگوں میں حاصل کر سکتی ہے۔ ہوا وے میٹ 10 پرو مڈ نائٹ بلیو اور موکا برائون رنگوں میں دستیاب ہے جس کی قیمت 87,999 روپے ہے۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry