Huawei Mate 10 comes with QHD screen

Huawei Mate 10 Comes With QHD Screen

ہواوے نے کیو ایچ ڈی سکرین اور F/1.6ڈوئل لائیکا کیمرے کے ساتھ میٹ 10 جاری کر دیا

ہواوے نے میٹ 10 متعارف کرا دیا ہے۔ ہواوے نے میٹ 10 میں پچھلے سال کے ماڈل کی طرح 16:9سکرین برقرار رکھی ہے لیکن ریزولوشن بڑھ کر کیو ایچ ڈی(1,440 x 2,560، 499 پی پی آئی) ہو گئی ہے۔اس فون کا ڈسپلے 5.9 انچ ہے ۔ ہواوے نے اس میں بہترین نظارے کے لیے HDR10سپورٹ شامل کی ہے۔
ہواوے نے اس فون کے کیمرے کو بھی بہتربنایا ہے۔ اس بار ہواوے نے f/2.2 اپرچر کی بجائے f/1.6اپرچر شامل کیا ہے۔

اس کے علاوہ اس میں او آئی ایس، لیزر اور فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کے فیچر ویسے ہی برقرار ہیں۔
اس فون کی بیک پر ایک کلر کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے جبکہ دوسرا بلیک اینڈ وائیٹ کیمرہ بھی 20 میگا پکسل کا ہے۔مصنوعی ذہانت سے یہ دوگنا زوم کر سکتا ہے اور 4Kویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
ہواوے نےا س میں نیا Kirin 970چپ سیٹ شامل کیا ہے جو 10 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے، اسی وجہ سے یہ پاور کے معاملے میں کافی کفایت شعار ہے۔

(جاری ہے)

Mali-G72 MP12 GPU کی وجہ سے بھی فون کی کارکردگی کافی بڑھ گئی ہے۔
ہواوے نےا س فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا EMUI آپریٹنگ سسٹم انسٹال کیا ہے۔ اس فون کومانیٹر کی ڈسپلے پورٹ کے ذریعے کمپیوٹر سے بھی منسلک کیا جا سکتا ہے۔اس فون کی 5.9 انچ سکرین کو دو حصوں میں تقسیم کر کے اس میں ایک ہی وقت میں دو ایپلی کیشنز چلائی جاسکتی ہیں۔

ہواوے میٹ 10 میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔فون کی بیٹری 4000 ایم اے ایچ کی ہے، جسے TÜV Safety Certified Huawei SuperCharge سے تیزی سے چارج کیا جا سکتا ہے یعنی فون کو صرف 20 منٹ تک چارج کر کے پورا دن استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ فون آئی پی 53 سرٹیفائیڈ ہے اس لیے یہ مکمل واٹر پروف نہیں ہے۔
اگر آپ واٹر پروف فون ہی لینا چاہتے ہیں اس کے لیے ہواوے میٹ 10 پرو بہتر ہے۔ریگولر میٹ 10 میں ہواوے نے 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کا فیچر بحال رکھا ہے، جبکہ پرو ورژن میں اسے ہٹا دیا گیا ہے۔
ہواوے میٹ 10 اسی ماہ کے آخر میں آسٹریلیا، چین، مصر، ملایشیا، میکسیکو، نیوزی لینڈ، فلپائن، سعودی عرب، سنگاپور سپین اور متحدہ عرب امارات میں 700 یورو میں دستیاب ہوگا۔

Huawei Mate 10 comes with QHD screen
تاریخ اشاعت: 2017-10-16

More Technology Articles