Huawei Mate 10 Pro and Porsche Design unveiled

Huawei Mate 10 Pro And Porsche Design Unveiled

ہواوے نے 6 انچ 18:9 ایمولڈ سکرین ہواوے میٹ پرو اور پورشے ڈیزائن متعارف کرا دئیے

ہواوے نے نئے لائیکا ڈؤئل کیمرے اور نئے مصنوعی ذہانت کے انجن کے حامل ہواوے میٹ 10 پرو کو متعارف کرادیا ہے۔
اس کے ساتھ ہواوے نے پورشے ڈیزائن ایڈیشن بھی متعارف کرایا ہے،جو بہترین ہارڈ وئیر اور پریمیم ڈیزائن سے مزین ہے۔
ہواوے میٹ 10 پرو میں 6 انچ ایمولڈ پینل ہے، جس کی سکرین ریشو 18:9 ہے۔ اس فون کی ریزولوشن FHD+ (1,080 x 2,160 پکسل، 402 پی پی آئی)ہے۔

پچھلے سال کے ماڈل کی ریزولوشن QHD (1440 x 2560 پکسل، 534 پی پی آئی) تھی۔اس فون کی سکرین اب سائیڈوں کی طرف مزید بڑھ گئی ہے۔ ہواوے نے اسے barely-there-bezel کا نام دیا ہے۔ یہ HDR10 کو سپورٹ کرتی ہے اور بہترین نظارے کے لیے NTSC کلر سپیس کے 112 فیصد کو کور کرتی ہے۔
ہواوے نے اس فون میں لائیکا کے اشتراک سے بنایا ہوا کیمرہ استعمال کیا ہے۔ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کا ایک کلر کیمرہ 12 میگا پکسل کا ہے اور دوسرا مونو کروم کیمرہ 20 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

آر جی بی میں او آئی ایس فیچر بھی ہے جبکہ دونوں کیمروں میں اب تک کا بہترین اپرچر f/1.6ہے۔ میٹ 9 میں ہواوے نے f/2.2استعمال کیا تھا۔ یہ یقیناً اچھی پیشرفت ہے۔
ہواوے نےا س میں مصنوعی ذہانت کا حامل Kirin 970 چپ سیٹ اور Mali-G72 MP12 جی پی یو استعمال کیا ہے۔ اے آر ایم کا کہنا ہے کہ جی پی یو کی کارکردگی پچھلے فون کے مقابلے میں 40 فیصد بہتر ہے۔چپ کو چونکہ 10 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے، اس لیے یہ پاور کے معاملے میں کفایت شعار ہے۔
ہواوے میٹ 10 پرو میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کی بنیاد پر بنایا گیا EMUI 8.0آپریٹنگ سسٹم انسٹال ہے۔اس فون کا نیا سمارٹ سکرین فنکشن فون پر ایک ساتھ 2 ایپلی کیشنز کو چلا سکتا ہے یا فون کو پی سی میں بدل سکتا ہے۔اس کے لیے آپ کو بس مطابقت رکھنے والے مانیٹر کی ڈسپلے پورٹ کو یوایس بی -سی پورٹ سے کنکٹ کرنا پڑتا ہے۔ یو ایس بی -سی پورٹ سے ہی فون کو چارج کیا جا سکتا ہے۔
ہواوے نے فون میں 4000 ایم اے ایچ کی بیٹری شامل کی ہے۔ اس بیٹری کو صرف 20 منٹ چارج کرنےسے فون پورا دن آرام سے چل سکتا ہے۔ فون کا چارجر TÜV Safety Certifiedہے۔
میٹ 10 پرو آئی پی 67 سرٹیفائیڈ ہے یعنی یہ ڈسٹ اور واٹر پروف ہے، 30 منٹ تک ایک میٹر گہرے پانی میں پڑا رہے تو خراب نہیں ہوگا۔ ہواوے نے اس فون سے 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کو ختم کر دیا ہے۔
اس فون میں ہائیبریڈ ڈوئل سم سلاٹ ہیں، جس میں مائیکروایس ڈی کارڈ کےلیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس فون کی انٹرنل سٹوریج 128 جی بی ہے، جس کے ہوتےہوئے ایس ڈی کارڈ سے سٹوریج بڑھانے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔پورشے ایڈیشن کی انٹرنل سٹوریج 256 جی بی ہے ۔ میٹ 10 پرو اور پورشے ایڈیشن دونوں میں 6 جی بی کی ریم ہے۔
یہ دونوں فون نومبر کے وسط میں دستیاب ہونگے۔ میٹ 10 پرو کی قیمت 600 یورو ہے جبکہ پریمیم پورشے ایڈیشن کی قیمت 1400 یورو ہے۔

Huawei Mate 10 Pro and Porsche Design unveiled
تاریخ اشاعت: 2017-10-16

More Technology Articles