Kick off Your New Year with Huawei Honor 6X

Kick Off Your New Year With Huawei Honor 6X

نئے سال کا ہواوے Honor 6X سے استقبال

ہواوے کی جانب سے لاس ویگاس امریکا میں Honor 6X کی لانچنگ کے بعد اس اس ڈیوائس کی پاکستان میں بھی دستیابی کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب یہ خوبصورت اور دیدہ زیب ڈیوائس دو گنا گنجائش اور دیگر متعدد خصوصیات کے ساتھ پاکستانی مارکیٹ میں دستیاب ہے ۔Honor 6X کی خصوصیات میں اس کی 3340mAh گنجائش کی حامل بیٹری قابل ذکر ہے جو کہ بیٹری کی صلاحیت کو 11فیصد تک بڑھاتی ہے ،مکمل چارج پر یہ بیٹری عام استعمال کیلئے کئی دن جبکہ کثیر استعمال کی صورت میں ڈیڑھ دن تک موثر رہتی ہے ،تیز ترین چارجنگ کی صلاحیت سے لیس اس بیٹری کی مد د سے محض ایک چارج میں ساڑھے گیارہ گھنٹے تک وڈیو،70گھنٹے تک موسیقی یا پھر آٹھ گھنٹے تک گیمز سے محظوظ ہوا جاسکتا ہے ،Octa-core Kirin 655 HiSilicon processor,اور 3GB RAMاسے ایک بہترین ٹیکنالوجی کے ساتھ گیمز کھیلنے کا زبردست تجربہ فراہم کرتے ہیں،اس کا 8میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ سیلفی کیلئے آئیڈیل ہے جبکہ 12میگا پکسل کا ریئر ڈیول لینس کیمرہ اور 2میگا پکسل کا لینس اسے فوٹو گرافی کیلئے بہترین ڈیوائس بناتے ہیں،یہ ایل ای ڈی فلیش اور phase-detection auto focus سے بھی لیس ہے ،32GB یا 64GB کی انٹرنل میموری کے ساتھ 128GB مائیکرو سی ڈی کی صورت میں یہ وڈیو ،موسیقی اور تصاویر کو محفوظ کرنے کیلئے وسیع اسٹوریج فراہم کرتی ہے ،8.2ملی میٹر کی یہ ڈیوائس انتہائی دیدہ زیب اور منفرد ڈیزائن کی حامل ہے ،اس کا 2.5Dکا خمدار گلاس ،تھری جی فنگر پرنٹ اسکینر کے ساتھ فون کو محض0.3سیکنڈ میں ان لاک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے ،Honor 6X, ایک برس کی وارنٹی کے ساتھ دستیاب ہے جبکہ اس ڈیوائس کے ساتھ ہواوے کی جانب سے ہواوے کیئر اور مفت پوسٹل ریپئر سروس کی پیشکش بھی کی جارہی ہے ،پاکستان میں Honor 6X,محض 28499روپے میںد ستیاب ہے ،سلور،گرے اور روز گولڈ میں دستیاب اس ڈیوائس کے ساتھ زونگ کے اشتراک سے تین ماہ کیلئے مفت 12 GB کی بنڈل آفر بھی دی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہواوے آنر 6 ایکس

تاریخ اشاعت: 2017-01-06

More Technology Articles