Lenovo launches Tab 7 and Tab 7 Essential entry level tablets

Lenovo Launches Tab 7 And Tab 7 Essential Entry Level Tablets

لینوو نے کم قیمت ٹیب 7 اور ٹیب 7 ایسنشل لانچ کر دئیے

لینوو نے اپنے چھوٹے اور کم قیمت ٹیبلٹ کی لائن اپ کو Tab 7 اور Tab 7 Essential سے اپ ڈیٹ کیا ہے۔دونوں ٹیبلٹس میں اہم چیز ان کی قیمت ہے۔ لینوو Tab 7 کی قیمت 99.99 ڈالر جبکہ Tab 7 Essential کی قیمت 79.99 ڈالر ہے۔
لینوو ٹیب 7 کی سکرین 7 اینچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے، جس کی ریزولوشن1280x720 پکسل ہے۔اس میں میڈیا ٹیک MT8161 چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

اس ٹیبلٹ کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل اور بیک کیمرہ 2 میگا پکسل کا ہے۔ٹیب 7 میں ہیڈ فونز ، سنگل اور فرنٹ فائرنگ سپیکر کے لیے ڈولبی آٹموس کی سپورٹ بھی ہے۔
لینوو ٹیب 7 ایسنشل(Lenovo Tab 7 Essential) کی سکرین 7 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی ہے لیکن اس کی ریزولوشن کچھ کم یعنی 1024x600پکسل ہے۔اس میں MT8167D چپ سیٹ کے ساتھ کواڈ کور سی پی یو، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔
ٹیب7 اور ٹیب 7 ایسنشل دونوں میں ہی اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے۔

Lenovo launches Tab 7 and Tab 7 Essential entry level tablets
تاریخ اشاعت: 2017-11-18

More Technology Articles