Lenovo S5 launched in China with dual rear camera, Android Oreo

Lenovo S5 Launched In China With Dual Rear Camera, Android Oreo

لینوو نے چین میں ڈوئل کیمرہ اور اینڈروئیڈ اوریو کے ساتھ ایس 5 لانچ کر دیا

لینوو نے چین میں ایک نیا مڈ رینج اینڈروئیڈ فون، لینوو ایس 5، جاری کیا ہے۔ اس فون کے تین ورژن جاری کیے گئے ہیں۔ چینی مارکیٹ میں اس فون کا براست مقابلہ شومی ریڈمی نوٹ 5 کے ساتھ ہے۔
ایس 5 کا ڈسپلے 5.7 انچ اور ریزولوشن 2160x1080 پکسل ہے۔ سکرین کا ایسپکٹ ریشو 18:9ہے۔ فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 625 چپ سیٹ کے ساتھ 3 ریم / 32 جی بی سٹوری، یا 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹؤریج یا 4 جی بی ریم / 128 جی بی سٹوریج ہے۔

(جاری ہے)

فون کے بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ میں ایک کیمرہ 13 میگا پکسل آر جی بی اور دوسرا 13 میگا پکسل مونو کروم ہے۔ فنگر پرنٹ سنسر بھی فون کی بیک پر ہی ہے۔اس فون کا سیلفی کیمرہ 16 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور اس میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو کے ساتھ ZUI 3.7 انسٹال ہے۔
لینوو ایس 5 کے 3 جی بی / 32 جی بی ماڈل کی قیمت 999 یوان یا 157 ڈالر اور 4 جی بی / 64 جی بی ماڈل کی قیمت 1199 یوان یا 189 ڈالر اور4جی بی / 128 جی بی ماڈل کی قیمت 1499 یوان یا 236 ڈالر ہے۔
فی الحال یہ فون صرف چین میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-22

More Technology Articles