LG Award Winning 4K UHD Projector to Debut at CES 2018

LG Award Winning 4K UHD Projector To Debut At CES 2018

ایل جی نے ایوارڈ یافتہ پہلا 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر متعارف کرادیا

ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے4Kیو ایچ ڈی ہوم پروجیکٹرز میں وسعت لانے کے ساتھ اپنا پہلا 4Kیو ایچ ڈی 1 پروجیکٹر متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ اس پروجیکٹر کو الٹرا شارپ ویڈیو اور خوبصورت ڈیزائن اور جامع انداز سے سی ای ایس کا بیسٹ آف اننویشن ایوارڈ ملا ہے۔ عالمی 4Kپروجیکٹر مارکیٹ میں متوقع پیش رفت کی وجہ سے ایل جی ُپراعتماد ہے کہ ایل ای ڈی پروجیکٹر کے شعبے میں قائدانہ کردار کے ساتھ اب وہ 4Kپروجیکٹر کے شعبے میں بھی قیادت جاری رکھے گا۔

روایتی طور پر ایسے پروجیکٹرز جو 4Kتصاویر کو چلاتے ہیں ، وہ بھاری اور مہنگے ہوتے ہیں اور گھر پر انہیں انسٹال کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔ ایل جی کے انجینئرز اور ڈیزائنرز نے تصویر کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا اور ایسی اعلیٰ معیار کی ڈیوائس کے ساتھ سامنے آیا جو دیگر 4Kپروجیکٹرز کی شکل کا نصف تھا جبکہ یہ اسکے مقابلے میں جیب پر بھی ہلکا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

ایل جی کا 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر اپنی بہترین 4Kپکچر کوالٹی اور پورٹیبل سائز کی بدولت بہترین سینما کی شاندار سہولت فراہم کرتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ گھر میں کسی بھی وقت مووی دیکھنے کا ماحول تخلیق کیا جاسکتا ہے۔

صارفین کو پہلے سے کہیں زیادہ اعلیٰ معیار کے ویڈیو مواد کی دستیابی کی بدولت صارفین بلو رے ڈسک کے ساتھ اسے باآسانی اپنی سہولت کے مطابق چلاسکتے ہیں جو پہلے کبھی ممکن نہ تھا۔
ایل جی کا 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر حیران کن طور پر 2500 لیومنز پر 150 انچ کی اسکرین تخلیق کرسکتا ہے جو اسے ایل جی کا روشن ترین پروجیکٹر بناتے ہیں۔ ایل جی کا 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر گھر میں چکاچوند کرنے والے سینمائی ایچ ڈی آر مواد (ایچ ڈی آر 10) کو چلانے میں بھی معاونت کرتا ہے۔

پروجیکٹر کا پورٹیبل سائز اور منفرد ڈیزائن صرف مررلیس آئی شیپڈ انجن کی بدولت ممکن ہو پایا ہے ، اس لئے چاہے فرش پر رکھی چیزیں ہوں، دیوار پر لٹکی ہو یا چھت سے بندھی ہو، اس پروجیکٹر سے لی جانے والی تصاویر کی بہترین منظرکشی ہوتی ہے۔
باسہولت انداز سے پکڑنے اور آٹو کورڈ فیچر کی بدولت اس پروجیکٹر کو رکھنے والا کبھی نہیں چاہے گا کہ اسے دیوار پر لٹکائے کیونکہ یہ کسی بھی کمرے میں کسی بھی موقع پر بہترین نظر آتی ہے۔ اس سے بھی زیادہ اہم یہ ہے کہ مرر ریفلیکٹر کو لینس کور کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے تاکہ اسے جب استعمال نہ کیا جائے تو وہ دھول مٹی سے محفوظ رہے۔ اس میں دو طاقتور اور واضح 7 ڈبلیو اسپیکرز بھی ہیں جس کی وجہ سے بیرونی اسپیکرز یا ساؤنڈ بار کی ضرورت نہیں رہتی۔

ایل جی کے 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر میں جگہ کی کمی کا مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ اس پروجیکٹر میں ویب او ایس 3.5 اسمارٹ ٹی وی انٹرفیس کے ذریعے انتہائی مقبول عام آن لائن اسٹریمنگ سروسز تک رسائی حاصل کی جاسکتی ہے جو 4Kمواد فراہم کرنے کی پیشکش کرتی ہیں۔ معیاری کنکٹویٹی آپشنز میں یو ایس بی کے لئے پورٹس، ایتھرنیٹ اور ایچ ڈی ایم آئی شامل ہے۔

اس کے ساتھ کی بورڈ اور ماؤس کے طور پر بیرونی ڈیوائس کے لئے وائرلیس سپورٹ بھی حاصل ہے۔

ایل جی کے آئی ٹی بزنس ڈیویژن کے ہیڈ چانگ اکہوان نے کہا، "رواں سال کنزیومر الیکٹرانکس شو میں ہم صارفین کیلئے اپنے پہلے 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر کے ساتھ معیار متعارف کرانے پر خوش ہیں جو جامع سائز کے ساتھ بہترین ریزولوشن فراہم کرتا ہے۔ ایل جی کے 4Kیو ایچ ڈی پروجیکٹر کی بدولت 4Kمواد سے کسی بھی کمرے کا ماحول تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ "

LG Award Winning 4K UHD Projector to Debut at CES 2018
تاریخ اشاعت: 2018-01-16

More Technology Articles