LG Q7 trio unveiled with DTS sound

LG Q7 Trio Unveiled With DTS Sound

ایل جی نے بہترین ساؤنڈ فیچرز کے ساتھ Q7 کے تین ورژن متعارف کرادئیے

بہترین آواز کے وہ شائقین جو ایل جی کی جی یا وی سیریز کو خریدنا افورڈ نہ کر سکیں، اُن کے لیے ایل جی نے LG Q7 کے تین ورژنز ،Q7، Q7 Plus ااور Q7 Alpha متعارف کرائے ہیں۔ یہ LG Q6 کی اپ گریڈز ہیں جن میں زبردست آڈیو فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔ Q7 میں DTS:X 3D Surround Sound کے ساتھ ہائی فائی آڈیو فیچرز ہیں۔Q7 میں G7 یا V30 کی طرح Quad DACs بھی ہے۔
ان تینوں سمارٹ فونز کی باڈی کافی پائیدار ہے۔

فون کی باڈیز MIL-STD-810G اور آئی پی 68 (واٹر پروف) سرٹیفائیڈ ہیں۔ ان کا ڈسپلے 5.5 انچ فل ویژن ایل سی ڈی 1080p+ ، 18:9 (2,160 x 1,080 پکسل) ہے۔ ڈسپلے کی پروٹیکشن کےلیے اس پر 2.5D گوریلا گلاس ہے۔
Q7فونز کی سکرین کے اوپر 5 میگا پکل سپر وائیڈ اینگل (100 ڈگری) سیلفی کیمرہ ہے۔ کچھ ممالک میں فون کو 8 میگا پکسل سیلفی کیمرہ کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


LG Q7 Plus کا رئیر کیمرہ 16 میگا پکسل جبکہ Q7اور Q7 Alpha کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل کا ہے۔


تینوں سمارٹ فونز میں 1.8 گیگا ہرٹز یا 1.5 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر ہے۔ فون کے پلس ماڈل میں 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ دوسرے دونوں ماڈلز میں 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔ تینوں سمارٹ فونز میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہے۔ان سمارٹ فونز میں 3000 ایم اے ایچ بیٹری ہے۔ کوالکوم کے فاسٹ چارج کی بدولت یو ایس بی سی پورٹ سے سے فون کو ایک گھنٹے میں 50 فیصد چارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ تینوں سمارٹ فونز جلد ہی دستیاب ہونگے۔ ان کی قیمت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

تاریخ اشاعت: 2018-05-21

More Technology Articles