LG Q8 unveiled: a 5.2

LG Q8 Unveiled: A 5.2

ایل جی نے خاموشی سے ایل جی کیو 8 متعارف کرادیا

ایل جی نے خاموشی شے Q8 سمارٹ فون لانچ کر دیا ہے، جو V20 کا منی ورژن ہے۔ اس کا ڈسپلے Q6 کی طرح تو نہیں لیکن اس میں 5.2 انچ کیو ایچ ڈی پینل کے ساتھ ساتھ سیلفی کیمرہ کے ساتھ سیکنڈری ڈسپلے بھی ہے۔ بیک سے بھی یہ فون وی 20 کی طرح ہے۔
ایل جی کیو 8 ایک فلیگ شپ ڈیوائس ہی ہے۔ اس کی میٹل باڈی آئی پی 67 سرٹیفائیڈ یعنی واٹر پروف ہے۔ Quad DAC کے ساتھ فون میں سنیپ ڈریگن 820 چپ سیٹ ہے۔

جی 6 میں ایل جی نے ایس ڈی 821 شامل کیا تھا لیکن کیو 8 کا ایس ڈی 820 کیو 6 کے ایس ڈی 435 سے کافی بہتر ہے۔
اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ کے حامل اس فون میں 4 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے،جسے مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی نان ریمووایبل بیٹری ہے جو فون کے سائز کے حساب سے زیادہ بری نہیں۔

(جاری ہے)


فون کے اہم فیچرز میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ بھی شامل ہے۔

بیک پر 13 میگا پکسل سنسر(1/2.6”, 1.12µm, f/1.8) کے ساتھ وائیڈ اینگل لینز (135°/10mm, f/2.4) 8 میگا پکسل (1/4”, 1.12µm) کیمرہ بھی ہے۔ مین کیمرہ میں او آئی ایس کا فیچر بھی ہے اور یہ 4K 2160p ویڈیو بھی ریکارڈ کر سکتا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ وائیڈ اینگل لینز (120°) کے ساتھ 5 میگا پکسل ہے اور یہ 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔
اس فون کی سکرین Quantum IPS ہے، جس کی حفاظت گوریلا گلاس 4 کرے گا۔ اس طرح کے پینل ایل جی کے فلیگ شپ فون میں استعمال ہوتے ہیں۔ سیکنڈری سکرین کی ریزولوشن 160 x 1,040px ہے جو وی 20 کی طرح ہی ہے لیکن اس سے تھوڑی چھوٹی ہے۔ایل جی کیو 8 کو اسی ماہ لانچ کیا جائےگا۔

LG Q8 unveiled: a 5.2
تاریخ اشاعت: 2017-07-20

More Technology Articles