LG showcases new rollable 65” OLED display

LG Showcases New Rollable 65” OLED Display

ایل جی نے 65 انچ رول ایبل او ایل ای ڈی ڈسپلے متعارف کرا دیا

ایل جی نے لاس ویگاس میں ہونے والے کنزیومر الیکٹرونکس شو 2018 میں نئے او ایل ای ڈی ڈسپلیز کو متعارف کرایاہے۔ان میں سے ایک ڈسپلے 65 انچ 4K لچکدار سکرین کے ساتھ ہے، جسے اخبار کی طرح رول بھی کیا جا سکتا ہے۔ایل جی نے ایک 88 انچ کا 8K ڈسپلے بھی متعارف کرایا ہے۔ 88ا نچ کے اس ڈسپلے کے بارے میں ہم آپکو پہلے ہی بتا چکے ہیں۔

(جاری ہے)


65 انچ او ایل ڈی ڈسپلے کی لچک کی وجہ سے اسے آرام سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا سکتا ہے ، اس کے علاوہ اسے آرام سے کونے میں سٹور بھی کیا جا سکتا ہے۔اس کے چھوٹے سائز کی وجہ سے اسے کہیں بھی ٹی وی کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
اس نمائش میں ایل جی ڈسپلے آئی پی ایس ٹیکنالوجی میں اپنے تازہ ترین اپ گریڈ کو بھی متعارف کرائے گا۔ ان پینلز میں اب آئی پی ایس نینو کلر ہیں، جو نینو سکیل ہائی کلر ری پروڈکشن ذرات اور آئی پی ایس ٹیکنالوجی کے استعمال شوخ رنگ ظاہر کرتے ہیں۔

LG showcases new rollable 65” OLED display
تاریخ اشاعت: 2018-01-08

More Technology Articles