LG V40 ThinQ goes official

LG V40 ThinQ Goes Official

ریگولر، الٹرا وائیڈ اور ٹیلی فوٹو کیمروں کے ساتھ ایل جی LG V40 ThinQ متعارف کرا دیا گیا

ایل جی کا نیا فون LG V40 ThinQ دنیا کا پہلا فون ہے جو بیک پر تین کیمروں کی مدد سے الٹرا وائیڈ اینگل شوٹ یا زوم ان کر سکتا ہے۔ فون کی بیک پر ایک کیمرہ 107° الٹرا وائیڈ اینگل، مین کیمرہ 78° اور ٹیلی فوٹو کیمرہ 45° لینزہے۔ نیا فلیگ شپ 3x آپٹیکل زوم کر سکتا ہے جو 35mm میں 16-25-50mm کے برابر ہے۔
فون کے مین کیمرہ میں 1.4µm پکسلز کا 12 میگا پکسل سنسر ہے۔

اس کا پکسل سائز ایل جی جی 7 اور وی 35 کے پکسل سائز 1.0µm سے بھی زیادہ ہے۔ f/1.5 لینز اور آپٹیکل امیج سٹیبلائزیشن کی وجہ سے کیمرے کی کارکردگی کم روشنی میں بھی کافی بہتر ہوتی ہے۔ ڈوئل پکسل آٹو فوکس کے فیچر کے ساتھ یہ ایل جی کا پہلا کیمرہ ہے۔
فون کے دوسرے دو کیمرے الٹراوائیڈ اینگل اور بہتر زوم کے ساتھ تصویر بنانے میں مدد دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

بہترزوم کےلیے اس میں f/2.4 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل ٹیلی کیمرہ ہے جبکہ 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل ماڈیول جی 7 والا ہی ہے۔


فون کے تینوں رئیر کیمروں ایچ ڈی آر ریکارڈنگ کر سکتے ہیں اور ان میں ویڈیو کے لیے ڈیجیتل امیج سٹیبلائزیشن کا فیچر بھی موجود ہے۔ کیمروں سے 60fps پر 4K اور 240fps پر 1080p سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔ اس فون کے ایک فیچر ٹرپل شوٹ سے آپ ایک ہی وقت میں تینوں کیمروں سے تصویر بنا سکتے ہیں۔ جس کے بعد ان تین تصاویر سے ایک ویڈیو یا جف بن جاتی ہے۔
فون میں موجود اے آئی انجن بہترین تصاویر بنانے میں صارف کی مدد کرتا ہے۔ یہ فریم میں موجود لوگوں کو شناخت کر سکتا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 6.4 انچ فل ویژن ہے، جس کی ایسپکٹ ریشو19.5:9 ہے۔ ایچ ڈی آر 10 سپورٹ کے ساتھ فون میں کیو ایچ ڈی پلس او ایل ای ڈی پینل ہے۔ فون کے ڈسپلے میں ایک نوچ بھی ہے۔ فون کے دو سیلفی کیمروں مین سے ایک 8 میگا پکسل (f/1.9, 80°) اور دوسرا 5 میگا پکسل (f/2.4, 90°) کا ہے۔

ایل جی V40 ThinQ آئی پی 68 ریٹڈ اور MIL-STD-810G سرٹیفائیڈ ہے۔اس کا وزن 169 گرام ہے یعنی یہ گلیکسی نوٹ 9 اور آئی فون ٹین ایکس میکس سے بھی ہلکا ہے لیکن یہ جی 7 سے چند گرام بھاری اور اس سے ایک ملی میٹر کے دسویں حصے جتنا پتلا ہے۔
وی 40 میں ایل جی کے کسٹم لانچر کے ساتھ اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 845 چپ سیٹ، 6 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج میں اضافے کے لیے فون میں مائیکروایس ڈی سلاٹ بھی ہے۔
فون میں 3300 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے لیکن اس میں فاسٹ وائرلیس چارجنگ اور کوئیک چارج 3.0 کی سپورٹ بھی ہے۔ یہ فون 18 اکتوبر سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کی قیمت 900 ڈالر ہوگی۔

LG V40 ThinQ goes official
تاریخ اشاعت: 2018-10-04

More Technology Articles