Microsoft announces the Surface Laptop

Microsoft Announces The Surface Laptop

مائیکروسافٹ نے سرفس لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ نے نیویارک میں ہونے والی ایک تقریب میں  اپنی تازہ ترین سرفس پراڈکٹ کو متعارف کرا دیا ہے۔ سرفس لیپ ٹاپ  کروم بک کے مقابلے کی ڈیوائس ہے۔یہ پہلا سرفس پی سی بھی ہے جو ٹیبلٹ میں بدلا نہیں جا سکتا۔اس کی خاص بات 14.5 گھنٹے کی بیٹری ٹائمنگ ہے۔
اپنے پیشرو کے برعکس سرفس لیپ ٹاپ ایک روایتی لیپ ٹاپ ہے۔ اس میں نہ ہی فلپنگ میکنزم ہے اور نہ ہی اس کی  سکرین کو الگ کیا جا سکتا ہے، ہاں یہ اب بھی سرفس پین سے مطابقت رکھتا ہے۔

مائیکروسافٹ نے اسے  تازہ ترین ونڈوز 10 ایس کے ساتھ متعارف کرایا ہے، جسے کمپنی نے کروم او ایس کے مقابلے میں لانچ کیا ہے۔اس لیپ ٹاپ کے ہارڈ وئیر کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔
•    13.5 انچ، 2256 x 1504 ، PixelSense ڈسپلے، (201 پی پی آئی)
•    1 یو ایس بی – اے پورٹ
•    منی ڈسپلے پورٹ
•    2.76 پاؤنڈ وزن
•    3:2 ایسپکٹ ریشو
•    کور آئی 5 / کور آئی 7 کابی لیک پراسیسر آپشنز
•    انٹل ایچ ڈی 620 (آئی 8) یا آئیرس پلس 640 (آئی 7) گرافکس
•    4/8/16 جی بی ریم
•    128/256/512 جی بی ایس ایس ڈی
•    14.5 گھنٹے بیٹری ٹائمنگ (ویڈیو پلے بیک)
•    ڈولبی پریمیم آڈیو
•    کوبالٹ بلیو، برگینڈی، پلاٹینم اور گریفائٹ گولڈ رنگوں میں دستیاب ہوگا

مائیکروسافٹ سرفس لیپ ٹاپ

لیپ ٹاپ کی کارکردگی کے بارے میں مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ یہ 13 انچ میک بک پرو سے بہتر ہے۔

(جاری ہے)


سرفس لیپ ٹاپ کے کور آئی 5 ماڈل کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہوتی ہے۔ اس کے پری آرڈر تو شروع ہو چکےہیں لیکن اس کی فراہمی کا آغاز 15 جون سے ہوگا۔

تاریخ اشاعت: 2017-05-02

More Technology Articles