Moto G6 Play and Plus unveiled
موٹرولا نے موٹو جی 6، موٹو جی 6 پلے اور موٹو جی 6 پلس لانچ کر دئیے
موٹرولا نے موٹوجی 6 فیملی کے تین مڈ رینج سمارٹ فون متعارف کرا دئیے ہیں۔ ان تمام سمارٹ فونز کی جہاں کچھ منفرد خصوصیات ہیں وہیں ان کا بہت سا ہارڈ وئیر بھی ایک سا ہے۔
ان تینوں سمارٹ فون میں اینڈروئیڈ 8.0 اوریو انسٹال ہے اور ان میں 18:9 سکرین ہیں۔ سکرین کے نیچے فنگرپرنٹ سکینر ہیں لیکن ان کے کیمرے مختلف ہیں۔ تینوں فونز کےسیلفی کیمروں کے ساتھ ایل ای ڈی لائٹس ہیں اور تینوں فونز کے ساتھ ہی گوگل فوٹو پر ہائی کوالٹی تصاویر اور ویڈیوز کے لیے فری سٹوریج بھی دستیاب ہوگی۔
(جاری ہے)
ان سمارٹ فونز کی تفصیلات کچھ یوں ہیں۔
موٹو جی 6 پلس
یہ تینوں سمارٹ فونز میں سب سے بہترین ہے۔ اس کا ڈسپلے 5.9 انچ آئی پی ایس ہے ، جس کی ریزولوشن 1080p+ ریزولوشن اور ایسپکٹ ریشو 18:9 ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 630 چپ سیٹ کے ساتھ 4 جی بی یا 6 جی بی ریم ہے۔فون میں 128 جی بی کی انٹرنل سٹوریج ہے جبکہ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بھی بڑھایا جا سکتا ہے۔
فون میں 1.4µm کے بڑے پکسل کے ساتھ 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کا ڈوئل رئیر کیمرہ ہے۔ یہ کیمرہ Dual Pixelآٹو فوکس کو سپورٹ کرتا ہے اور 4Kویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے جو فیس فلٹرز کے ساتھ 1080p ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے ۔
جی 6 پلس 8 ملی میٹر موٹائی ہے۔اس کے برعکس جی 6 کی موٹائی 8.2 ایم ایم ہے۔ اس فون میں 3200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے جبکہ جی 6 میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ فون کے باکس میں 15W TurboPower چارجر کے ساتھ یو ایس بی -سی کیبل بھی ہوگی۔اس فون کی قیمت 300 یورو ہوگی۔
موٹو جی 6
اس فون میں 5.7 انچ آئی پی ایس 1080p+ڈسپلے ہے۔ فون میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ، 3 جی بی یا 4 جی بی ریم اور 32جی بی یا 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ انٹرنل سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ساتھ بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔فون کی بیک پر f/1.8 لینز کے ساتھ 12 میگا پکسل + 5 میگا پکسل کا ڈؤئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔اس میں پلس ماڈل کی طرح Dual Pixel AF اور 4Kویڈیو موڈز کی کمی ہے۔ اس کی بجائے یہ 1080p @ 60 fps کا حامل ہے۔اس فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔
موٹو جی 6 میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری اور 15W TurboCharger ہے۔دوسرے دو سمارٹ فونز کی طرح اس میں بھی فرنٹ فیسنگ لاؤڈ سپیکر ہے تاہم اس ایک ماڈ ل کے سپیکروں میں ہی ڈولبی آڈیو کی سپورٹ ہے۔
جی 6 اور جی 6 پلس کی فرنٹ اور بیک دونوں اطراف میں گوریلا گلاس 3 ہے۔ فون کی بیک پر تو گلاس کو فون کی شیپ سے مطابقت دینے کے لیے خمدار بنایا گیا ہے۔
موٹو جی 6 کی قیمت 250 یورو ہوگی۔
موٹو جی 6 پلے
موٹو جی 6 پلے میں 4000 ایم اے ایچ کی زبردست بیٹری ہے۔ موٹرولا کا کہنا ہے کہ ایک بار چارج کرنے کے بعد فون کو 36 گھنٹوں تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ فون کے ساتھ 15W TurboPower چارجر بھی ہے۔
فون کی سکرین 5.7 انچ آئی پی ایس ایل سی ڈی 720p+ریزولوشن کی حامل ہے۔فون میں سنیپ ڈریگن 430 چپ سیٹ ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔
اس فون کا رئیر کیمرہ 13 میگا پکسل ہے جو 1080p @ 30fps پر ویڈیو ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتا ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔اس فون کی قیمت 200 یورو ہوگی۔
More Technology Articles
مائیکروسافٹ نے اینڈروئیڈ ایپس سپورٹ کے ساتھ ونڈوز 11 پیش کر دی
Windows 11 Announced With Android Apps Support
ٹی ایس ایم سی یورپ کی بجائے امریکا میں 3 این ایم فاؤنڈری بنائے گا
Reuters: TSMC May Build Its Advanced 3nm Foundry In The US Instead Of Europe
انسٹاگرام صارفین جلد ہی ڈیسک ٹاپ سے بھی پوسٹ تخلیق کر سکیں گے
Instagram Will Soon Let You Create Posts On Desktop
گوگل نے فٹ بٹ کی خریداری کو مکمل کر لیا
Google Completes Acquisition Of Fitbit
ایپل نے بہتر ساؤنڈ اور سری سمارٹ کے ساتھ 99 ڈالر کا ہوم پیڈ منی پیش کر دی
Apple Outs $99 HomePod Mini With Big Sound And Siri Smarts
او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فائیو جی کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 اور 12 منی متعارف کرا دئیے
Apple IPhone 12 And 12 Mini Are Official With OLED Displays, 5G
فائیو جی ، بڑی سکرین اور بہتر کیمروں کے ساتھ ایپل نے آئی فون 12 پرو اور پرو میکس پیش کر دئیے
Apple IPhone 12 Pro And Pro Max Unveiled With 5G, Larger Screens, Improved Cameras
گیمنگ لیپ ٹاپس بائینگ گائیڈ
Gaming Laptop Buying Guide
ایپل نے اے 14 بائیونک چپ سیٹ کے ساتھ نیا آئی پیڈ ائیر پیش کر دیا
Apple Unveils New IPad Air With A14 Bionic Chipset, Refreshes Entry-level IPad Too
ایپل نے باضابطہ طور پر واچ سیریز 6 اور واچ ایس ای جاری کر دیں
Apple Watch Series 6 And Watch SE Are Official
سام سنگ نے اب تک کا سب سے سستا فائیو جی فون اے42 فائیو جی سمارٹ فون پیش کر دیا
Samsung Announces Galaxy A42 5G - Its Cheapest 5G Phone Yet
ہواوے فلوٹنگ ڈسپلے کے ساتھ نوٹ بک پیش کرے گا
Huawei To Introduce A Notebook With Floating Display, Honor To Bring A New Budget Entry