New leak tells us absolutely everything about Google Pixel phones

New Leak Tells Us Absolutely Everything About Google Pixel Phones

برطانوی ویب سائٹ نے باضابطہ لانچ سے پہلے ہی گوگل پکسل فونز کی تفصیلات جاری کر دیں

گوگل کی پارٹی شروع ہونےسے پہلے ہی خراب ہوگئی۔ برطانوی سٹور کارفون وئیر ہاؤس(Carphone Warehouse) نے پکسل اور پکسل پلس کے پراڈکٹ پیج پہلے ہی پوسٹ کر دئیے ۔ پوسٹ کرنے کے بعد یہ پیجز اگرچہ حذف کر دئیے گئے مگر تب تک بہت سے افراد اس کے سکرین شاٹ لے کر پکسل اور پکسل ایکس ایل کی معلومات حاصل کر چکے تھے۔گوگل کے لانچ کرنے سے پہلے ہی صارفین کو پتہ لگ گیا کہ پکسل کا ڈسپلے 5 انچ فل ایچ ڈی ایمولڈ ہے۔

اس فون میں سنیپ ڈریگن 821 پروسیسر، 4 جی بی ریم اور 32/128 جی بی سٹوریج ہے۔ سٹوریج کو مائیکروایس ڈی کارڈ سے بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ فون کا مین کیمرہ 12 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ فون میں 2770 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
پکسل پلس کا ڈسپلے 5.5 انچ کواڈ ایچ ڈی(1,440x2,560 ریزولوشن) ایمولڈہے۔

(جاری ہے)

فون میں 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ دیگر ہارڈ وئیر کےمعاملے میں یہ پکسل ڈیوائس جیسا ہی ہے۔


دونوں فون کی بیک پر فنگر پرنٹ سنسر ہے ۔ دونوں فون تیز رفتار یو ایس بی ٹائپ سی چارجنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
پکسل کی پیمائش 143.8 x 69.5 x 8.6ملی میٹر اور وزن 143 گرام ہے جبکہ پکسل پلس کی پیمائش 154.7 x 75.7 x 8.6ملی میٹر اور وزن 168 گرام ہے۔

دونوں فون میں اینڈروئیڈ نوگٹ 7.1 انسٹال ہے۔ دونوں میں گوگل کی بہت سی ایپس جیسے گوگل اسسٹنٹ، گوگل ڈواؤ اور ایلو پہلے سے انسٹال ہیں۔
نیکسس کے برعکس ان ڈیوائسز میں گوگل برانڈ کو گوگل کے G سے پروموٹ کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت: 2016-10-03

More Technology Articles