Nikon announces D3500 DSLR

Nikon Announces D3500 DSLR

نائیکون نے 499 ڈالر میں D3500 DSLR کیمرے کا اعلان کر دیا

نائیکون نے ایک نیا انٹری لیول ڈی ایس ایل آر Nikon D3500 لانچ کیا ہے۔ یہ نیا ماڈل پچھلے ماڈل D3400 کی جگہ لے گا۔ D3400 کو دو سال پہلے لانچ کیا گیا تھا۔
نئے D3500 میں پچھلے کیمرے سے زیادہ فرق نہیں ہے لیکن اس میں کچھ اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ D3500 کا ڈیزائن مختلف ہے۔ اب یہ D3400 سے چھوٹا اور ہلکا ہے۔ D3500 کی بیٹری کی کارکردگی کو بہتر بنایاگیا ہے۔ اسے ایک بار چارج کر کے اس سے 1550 تصاویر بنائی جا سکتی ہیں۔


D3500 کی قیمت بھی کم کی گئی ہے۔ D3500 کی قیمت ایک سنگل AF-P DX NIKKOR 18-55mm f/3.5-5.6G VR کٹ لینز کے ساتھ 499 ڈالر ہے۔

(جاری ہے)

ایک ڈوئل کٹ لینز، جن میں AF-P DX NIKKOR 18-55mm f/3.5-5.6G VR اور AF-P DX NIKKOR 70-300mm f/4.5-6.3G ED شامل ہیں۔ 849 ڈالر میں خریدی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ یہ کیمرہ D3400 کی طرح ہی ہے۔
اس میں 24.2 میگا پکسل ڈی ایکس فارمیٹ سنسر کے ساتھ 11 پوائنٹ آٹو فوکس سسٹم اور 100-25,600 کی آئی ایس او رینج ہے۔ یہ کیمرہ 60fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔ بلوٹوتھ کنکٹیویٹی سے آپ اپنی تصاویر سمارٹ فون میں ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ سمارٹ فون میں Nikon SnapBridge ایپ کے استعمال سے کیمرہ وائرلیسلی استعمال کر سکتے ہیں۔
D3500 ستمبر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

Nikon announces D3500 DSLR
تاریخ اشاعت: 2018-09-01

More Technology Articles