Nimbus Data unveils the world's largest SSD: 100TB of flash storage

Nimbus Data Unveils The World's Largest SSD: 100TB Of Flash Storage

نمبس ڈیٹا نے دنیا کی سب سے بڑی 100 ٹیرابائٹس ایس ایس ڈی فلیش سٹوریج متعارف کرا دی

نمبس ڈیٹا سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو یعنی ایس ایس ڈی بنانے والی کمپنی ہے ۔ اس کمپنی نے اب دنیا کی سب سے بڑی گنجائش والی سالٹ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کرائی ہے۔نمبس ڈیٹا نے ایگسا ڈرائیو DC-100 کے نام سے 100 ٹیرا بائٹ گنجائش کی ایس ایس ڈی متعارف کرائی ہے۔اس ڈرائیو کو فی الحال تجرباتی مقصد کےلیے متعارف کرایا گیا ہے، موسم گرما میں اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)


نمبس ڈیٹا نے 100 ٹیرا بائیٹس کی یہ ایس ایس ڈی تھری ڈی NAND فلیش میموری کی مدد سے بنائی ہے۔اس ڈرائیو کی ڈیٹا لکھنے اور پڑھنے کی رفتار 500 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہے۔ 3.5 انچ کی یہ پلگ اینڈ پلے ڈیوائس بجلی کے استعمال میں بھی کافی کفایت شعار ہے۔ یہ 0.1 وات فی ٹیرابائٹ بجلی خرچ کرتی ہے جو دیگر ڈرائیو کے مقابلے میں 80فیصد کم ہے۔
اس ڈرائیو میں بیس ہزار ہائی کوالٹی ایچ۔ڈی فلمیں یا پھر دو کروڑ سے زائد گانے اسٹور کیے جا سکتے ہیں۔

تاریخ اشاعت: 2018-03-21

More Technology Articles