Nokia X5 now official with Helio P60

Nokia X5 Now Official With Helio P60

نوکیا نے ہیلیو پی 60 اور ڈوئل کیمرہ کے ساتھ نوکیا ایکس 5 لانچ کر دیا

ایچ ایم ڈی گلوبل نے 11 جولائی کی بجائے اب تازہ ترین مڈ رینج نوکیا ایکس 5 (نوکیا 5.1 اپلس) کو متعارف کرادیا ہے۔
اس فون کا ڈسپلے 5.86 انچ ایچ ڈی پلس ہے۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 720x1520 پکسلز اور ایسپکٹ ریشو 19:9 ہے۔2.Dخمدار گلاس کے ساتھ اس فون کی سکرین ٹو باڈی ریشو 84 فیصد ہے۔ اس قیمت کی ڈیوائس میں یہ سکرین ٹو باڈی ریشو متاثر کن ہے۔ فون میں میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 چپ سیٹ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی سٹوریج ہے۔

سٹوریج کو بڑھا یا بھی جا سکتا ہے جبکہ فون کا ایک ورژن 4 جی بی ریم / 64 جی بی سٹوریج کے ساتھ بھی متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کی گلاس بیک پر ہی فنگر پرنٹ سنسر اور ڈوئل کیمرہ ہے۔ ان میں ایک کیمرہ f/2.0 13 میگا پکسل اور دوسرا 5 میگا پکسل کا ہے۔ فون کا فرنٹ کیمرہ f/2.2 اپرچر، 80 ڈگری وائیڈ ویونگ اینگل کے ساتھ 8 میگا پکسل کا ہے۔

(جاری ہے)

یہ کیمرہ اے آئی پورٹریٹ اور بیوٹی موڈ کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔


نوکیا ایکس 5 کی بیٹری 3060 ایم اے ایچ ہے۔ اس میں اینڈروئیڈ 8.1 اوریو انسٹال ہے۔ اینڈروئیڈ پی کی لانچ کے بعد نوکیا اسے تازہ ترین ورژن پر اپ گریڈ کر دے گا۔
یہ فون سیاہ، سفید اور نیلے رنگ میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کے 3 جی بی /32 جی بی ورژن کی قیمت 999 یوان یا 148 ڈالر اور 4 جی بی / 64 جی بی ورژن کی قیمت 1399 یوان یا 208ڈالر ہے۔ چین میں فون کی فراہمی کا آغآز کل یعنی 19 جولائی سے شروع ہوگا۔ چین سے باہر نوکیا 5.1 پلس کے نام سے متعارف کرایا جا سکتا ہے لیکن ایچ ایم ڈی گلوبل نے اس کے بارے میں ابھی کچھ نہیں بتایا.

Nokia X5 now official with Helio P60
تاریخ اشاعت: 2018-07-18

More Technology Articles