Oppo A5 goes official with 4230mAh battery

Oppo A5 Goes Official With 4230mAh Battery

ڈؤئل کیمرہ، سنیپ ڈریگن 450 اور 4230 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ اوپو اے 5 متعارف کرا دیا گیا

اوپو کا تازہ ترین مڈ رینج سمارٹ فون اوپو اے 5 (Oppo A5) باضابطہ طور پر متعارف کرا دیا گیا ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 6.2 انچ ایل سی ڈی ہے۔ ڈسپلے کی ریزولوشن 1,520x720 پکسل اور ایسپکٹ ریشو 19:9ہے۔
اس فون میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ کے ساتھ 1.8 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو ، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل سٹوریج ہے۔ اس فون کا ایک ورژن 3 جی بی ریم میں بھی پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سٹوریج کو بڑھانے کےلیے فون میں مائیکروایس ڈی کارڈ سلاٹ بھی ہوگی۔
اوپو اے 5 کی بیک پر 13 میگا پکسل(f/2.2) اور 2 میگا پکسل (f/2.4) کا ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ہے۔ سیلفی کے لیے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا کیمرہ ہے۔
اس فون کی پیمائش 156.2x75.6x8.2ملی میٹر اور وزن 168 گرام ہے۔ فون میں 4230 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔14 این ایم چپ کی وجہ سے اے 5 کی بیٹری لائف کافی زیادہ بڑھ گئی ہے۔
اس فون کے پری آرڈر شروع ہوچکے ہیں۔ اس کی فراہمی کا آغاز 13 جولائی سے ہوگا۔ اس فون کی قیمت 1500 چینی یوان یا 225 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-07-07

More Technology Articles