Oppo A71 (2018) launches with Snapdragon 450

Oppo A71 (2018) Launches With Snapdragon 450

اوپو نے پاکستان میں اے 71 (2018) لانچ کر دیا

اوپو نے پچھلے ستمبر میں اوپو اے 71 کو خاموشی سے لانچ کیا تھا لیکن اب کچھ عرصہ بعد ہی اوپو نے پاکستان میں اوپو اے 71 (2018) ماڈل بھی لانچ کر دیا ہے۔یہ فون اپنے پیش رو سے ملتا جلتا ہے۔ لیکن اس میں ریم اوپو اے 71 سے 1 جی بی کم یعنی 2 جی بی ہے۔16 جی بی کی قابل توسیع سٹوریج کے حامل اس فون کا ڈسپلے 5.2انچ 720p ہے۔ اس ڈوئل سم فون کا مین کیمرہ 13 میگا پکسل f/2.2 اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل f/2.4 ہے۔

اس فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اس کی پیمائش 148.1 x 73.8 x 7.6ملی میٹر اور وزن 137 گرام ہے۔

(جاری ہے)


اس فون میں سنیپ ڈریگن 450 چپ سیٹ ہے جبکہ پچھلے فون میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6750 تھا۔ کوالکوم کے ایس او سی کے ساتھ اس میں Adreno 506 GPU ہے۔ اس کے سی پی یو میں 8 کورٹیکس -اے 53 کورز ہیں، جن کی کلاک سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز ہے۔اس سے ایپلی کیشن کی سٹارٹنگ سپیڈ پچھلے فون سے 12.5 فیصد بہتر ہو گئی ہے۔
فون میں اینڈروئیڈ 7.1 نوگٹ کی بنیاد پر بنایا گیا ColorOS 3.2 ہے۔ اوپو کی ویب سائٹ کے مطابق فون میں AI Beauty Recognition Technology ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ یہ گلوبل امیج ڈیٹا بیس پر مشتمل ہے اور صارفین کے چہرے کے مطابق زبردست خوبصورت ایفکٹس تجویز کرتی ہے۔ پاکستان میں اس فون کی قیمت 19899 روپے ہے۔

تاریخ اشاعت: 2018-02-02

More Technology Articles