OPPO Announces FC Barcelona Edition F1 Plus

OPPO Announces FC Barcelona Edition F1 Plus

اوپو پاکستان نے F3اسمارٹ فون کے ایف سی بارسلونا کا محدود ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کردیا

کیمرا فون برانڈ اوپو (OPPO) نے پاکستان میں ایف تھری اسمارٹ فون کا ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ ایف سی بارسلونا دنیا میں فٹ بال کے سب سے مشہور کلبز میں سے ایک ہے جس نے بیشمار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس فٹ کلب کو دنیا بھر میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔ اوپو کا ایف تھری ایف سی بارسلونا کا محدود ایڈیشن جدید ٹیکنالوجیز، جدت انگیز فیچرز سے آراستہ ہونے کے ساتھ اسٹائلش بھی ہے جس کی قیمت 34 ہزار 899 روپے ہے۔

اوپو کے ایف تھری کا ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن 26 اگست سے پاکستان بھر میں تمام آف لائن اسٹورز پر دستیاب ہوگا۔
اوپو کے ایف تھری کا ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن اسمارٹ فون اسپینش فٹ بال کلب کے مشہور رنگوں سے مطابقت رکھتا ہے جو اسکے لال اور سنہرے رنگ سے مناسبت کے ساتھ دستیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

ڈیزائن کے اعتبار سے اسکی شکل و صورت میں کوئی خاص فرق نہیں ہے لیکن اس کا سرخ رنگ جسم کی ترجمانی کرتا ہے۔

فی الحال یہ مارکیٹ میں گولڈ، روز گولڈ اور بلیک رنگوں میں دستیاب ہے۔
ایف سی بارسلونا ریڈ کو مرکزی رنگ کے طور پر منتخب کیا گیا ہے جس کے ساتھ گولڈ کے پلیٹڈ بینڈز اور ایف سی بارسلونا کا لوگو موجود ہے اور پشت پر نیچے گولڈن رنگ سے ایف سی بی بارسلونا آفیشل پارٹنر باآسانی پڑھا جاسکتا ہے۔ اس میں سرخ اور گولڈ رنگ کو کلاسیک فیشن کے رجحان کو مدنظر رکھ کر شامل کیا گیا ہے۔

اس اسمارٹ فون میں چمک دمک اور مکمل طور پر سرخ رنگ کی دھاتی سطح کے ساتھ سرخ اور گولڈ رنگ سے ایف سی بارسلونا کے جذبے اور نوجوانوں کے فیشن کی جانب عکاسی ہوتی ہے۔ بارسا ریڈ کی بنیاد پر اوپو نے درست اور چمک دار رنگ کو اہمیت دے کر نمایاں کاوش کی ہے جس سے نوجوانوں کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے۔ اس کے نتیجے میں اس محدود ایڈیشن اسمارٹ فون میں نظر آنے والا سرخ رنگ انتہائی خوبصورت نظر آتا ہے جس سے جوش، جذبے اور مثبت سوچ کی عکاسی ہوتی ہے۔
اسی طرح دو پتلی دھاتی سطحوں سے گولڈن پینٹ ٹیکنالوجی کے ساتھ اس کے بہترین تناسب میں وسعت آگئی ہے۔
اس کے نیچے سنہرے رنگ سے بارسلونا کا لوگو موجود ہے جو سنہرے بینڈز کے ساتھ منسلک ہے اور دلچسپی کے قابل بات یہ ہے کہ یہ لوگو 18 قیراط سونے سے بنایا گیا ہے۔ اس کے سرخ رنگ سے بظاہر بلاوٴگرانا کے جذبے کی عکاسی ہوتی ہے جو بارسلونا کے لئے فخر کا باعث بن چکا ہے۔
ایف سی بارسلونا کے محدود ایڈیشن میں سرخ اور سنہرے رنگ کے ملنے سے نوجوان کے جذبات اور ان کے فیشن کی بہترین ترجمانی ہوتی ہے۔ اس کی پیکیجنگ اصلی ایف تھری اسمارٹ سے نہ صرف مختلف ہے بلکہ وال پیپر سے بھی اسکی خصوصی طور پر بارسلونا کے طور پر نمائندگی ہوتی ہے۔

اوپو بارسیلونا F11 ایڈیشن


اوپو پاکستان کے سی ای او جارج لونگ نے اوپو کے ایف تھری ایف بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن کے متعارف ہونے پر بتایا، "ہم نے اپنے صارفین کی تسکین، ان کی ضروریات اور ان کے مطالبہ کو ہمیشہ اولین ترجیح دی ہے۔
صارفین کی محبت اور تعاون نے ہمیں پاکستان میں بڑا اسمارٹ فون برانڈ بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایف سی بارسلونا لمیٹڈ ایڈیشن کے متعارف ہونے سے کھیل سے محبت کرنے والے نوجوانوں بالخصوص شائقین فٹ بال کے ساتھ ہمارا تعلق مزید مستحکم ہوگا۔ ہم یقین رکھتے ہیں کہ یہ محدود ایڈیشن اسمارٹ فون پاکستان کے نوجوانوں میں بہت زیادہ پسند کیا جائے گا۔"
ایف سی بارسلونا کے ساتھ شراکت داری بلاشبہ عید کے بہترین تحفوں میں سے ایک ہے لیکن یہ صرف ایک ہی تحفہ نہیں ہے جو اوپو کمپنی اپنے صارفین کو دے گی بلکہ مزید تحائف بھی ہوں گے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-24

More Technology Articles