Oppo R15 and R15 Dream Mirror Edition go official

Oppo R15 And R15 Dream Mirror Edition Go Official

اوپونے نئے کیمروں اور زبردست سکرین کے ساتھ اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن متعارف کرا دیا

اوپو نے اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن باضابطہ طور پر متعارف کرا دئیے ہیں۔ توقع کے مطابق فون زبردست سکرین ڈیزائن، گلاس باڈی اور ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ ہے۔
اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن دونوں کی سکرین 6.28 انچ کی ہے، جس کی ریزولوشن 1,080 x 2,280 پکسل ہے ۔ اس سے لگتا ہے کہ اس ڈیوائس کا ابھی کوئی پلس ورژن سامنے نہیں آئےگا۔دونوں کا ڈیزائن اور پولشڈ میٹل بیک کے ساتھ گلاس ڈیزائن بھی ایک سا ہے۔


اوپو آر 15 اور آر 15 ڈریم مرر ایڈیشن میں اینڈروئیڈ 8.1 بیسڈ ColorOS 5.0 انسٹال ہے۔ ان ڈیوائس میں مصنوعی ذہانت کا حامل نیا ورچوئل اسسٹنٹ بھی ہے جو آپ کے استعمال کے پیٹرن کو سمجھ کر بہتر ہوتا رہتا ہے۔ فون کا Face Unlock فیچر 0.8 سیکنڈ میں فون کا لاک اوپن کر سکتا ہے۔

اوپو آر 15 (Oppo R15)
اوپو آر 15 میں نیا ہیلیو پی 60 چپ سیٹ ہے۔

(جاری ہے)

ان میں اوکٹا کور سی پی یو (4x [email protected] اور 4x [email protected])، Mali-G72 MP3 GPU، 6 جی بی ریم، 128 جی بی انٹرنل سٹوریج اور VOOC چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3450 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
فون کی بیک پر ڈوئل کیمرہ سیٹ ہے ، جس میں ایک کیمرہ f/1.7لینز کے ساتھ سونی آئی ایم ایکس 519 سنسر (1/2.6", 1.22um) 16 میگا پکسلہے۔ دوسرا کیمرہ f/2.2لینز کے ساتھ 5 میگا پکسل کا ہے۔
سونی کا کہنا ہے کہ یہ کیمرہ سیٹ اپ سونی کی مصنوعی ذہانت کے ساتھ خود کار طریقے سے 120 مناظر شناخت کر سکتا ہے اور پورٹریٹ موڈ میں پروفیشنل لائٹنگ ایفیکٹس شامل کر سکتا ہے۔
اس فون کا سیلفی کیمرہ بھی کافی زبردست یعنی 20 میگا پکسل f/2.0 ہے، جس میں bokeh ایفیکٹ بھی دستیاب ہے۔
آر 15 میں بلوٹوتھ 4.2 اور ڈوئل بینڈ وائی فائی کی سپورٹ بھی شامل ہے۔ یہ فون ابھی بھی مائیکرو یو ایس بی پورٹ استعمال کررہا ہے جبکہ مارکیٹ میں موجود دوسرے فون نئی ٹیکنالوجی جیسے یو ایس بی ٹائپ سی پر منتقل ہوچکےہیں۔
آر 15 ہاٹ ریڈ، سنو وائٹ اور سٹار پرپل رنگوں میں دستیاب ہوگا۔


اوپو ار 15 ڈریم مرر ایڈیشن (Oppo R15 Dream Mirror Edition)
آر 15 دوسرے ماڈل میں بھی وہی او ایل ای ڈی سکرین ہے لیکن اس فون میں کوالکوم سنیپ ڈریگن 660 چپ سیٹ کے ساتھ اوکٹا کور Kryo پروسیسر اور ایڈرینو 512 جی پی یو ہے۔ فون میں 6 جی بی ریم، 128 جی بی سٹوریج اور VOOC چارجنگ سپورٹ کے ساتھ 3400 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔
فون کی بیک پر 16 میگا پکسل سونی آئی ایم ایکس 519 سنسر ہی مین کیمرہ ہے لیکن اس کے ساتھ دوسرا کیمرہ f/1.7 20 میگا پکسل کیمرہ ہے۔
فون میں تمام فینسی اے ائی آٹو میٹکس اور پورٹریٹ ایفکٹس موجود ہیں لیکن اس میں 8 میگا پکسل فیس پورٹریٹ موڈ بھی خصوصی طور پر شامل ہے۔
فون کے کنکٹیویٹی آپشن آر 15 جیسے ہیں لیکن اس میں نئے بلوٹوتھ 5.0 کی سپورٹ شامل ہے۔ یہ فون ڈریم ریڈ اور سرامک بلیک رنگوں میں دستیاب ہوگا۔

دستیابی
اوپو آر 15 اور آر 15 ڈی ایم ای 1 اپریل سے چین میں فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ آر 15 کی قیمت 2999 یوان یا 474 ڈالر جبکہ ڈریم ریڈ ماڈل کی قیمت 3299 یوان یا 521 ڈالر ہوگی۔

Oppo R15 and R15 Dream Mirror Edition go official
تاریخ اشاعت: 2018-03-20

More Technology Articles