Panasonic announces entry-level P9

Panasonic Announces Entry-level P9

پینا سونک نے انٹری لیول سمارٹ فون پی 9 کا اعلان کر دیا ہے

پینا سونک نے بھارت میں انٹری لیول پینا سونک پی 9 سمارٹ فون متعارف کرا دیا ہے۔ اس فون کی قیمت 6490 بھارتی روپے یا 101 امریکی ڈالر ہے۔یہ فون بھارت کے تمام ریٹیل آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہے۔
چونکہ یہ انٹری لیول اور سستا فون ہے اس لیے اس میں ہارڈ وئیر بھی اتنا زیادہ متاثر کن نہیں۔ اس کا ڈسپلے 5 انچ آئی پی ایس ہےجسے اساہی ڈریگن گلاس سے محفوظ بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس فون کی ریزولوشن 854x480ہے۔ فون میں کواڈ کور 1.1 گیگا ہرٹز میڈیا ٹیک ایم تی 6737 ایم پروسیسر، 1 جی بی ریم اور 16 جی بی کی قابل توسیع انٹرنل سٹوریج ہے۔
پینا سونک پی 9 کا بیک کیمرہ آٹو فوکس اور ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل اور فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔پی 9 میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہوگی اور اس کی بیٹری کی گنجائش 2210 ایم اے ایچ ہے۔یہ فون سیاہ اور شیمپئن گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-09-09

More Technology Articles