Panasonic introduces Eluga X1 and Eluga X1 Pro

Panasonic Introduces Eluga X1 And Eluga X1 Pro

پینا سونک نے ڈوئل کیمرہ اور اے آئی فیس انلاک کے ساتھ Eluga X1 اور Eluga X1 Pro متعارف کرادئیے

پینا سونک انڈیا نے ہیلیو پی 60 چپ سیٹ، ڈوئل کیمرہ اور اے آئی فیس انلاک کے ساتھ Eluga X1 متعارف کرادیا ہے۔ زیادہ ریم اور زیادہ سٹوریج کے ساتھ اس فون کا ایک پرو ورژن بھی متعارف کرا گیا ہے۔
Eluga X1 اور Eluga X1 Pro کی ایک جیسی باڈی ہے لیکن Eluga X1 Pro کو پینا سونک نے 6 جی بی ریم اور 128 جی بی سٹوریج آپشن کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ دو فون میں 2 گیگا ہرٹز اوکٹا کور سی پی یو اور فل ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ 6.18 انچ ڈسپلے ہے۔

فون کی سکرین کی ٹاپ پر نوچ بھی ہے۔ فون کی فرنٹ اور بیک پر حفاظت کے لیے گوریلا گلاس 3 ہے۔
آج کل بہت سی فون ساز کمپنیاں فون کے بیک پر اوپر بائیں جانب کیمرہ نصب کر رہی ہیں۔ پینا سونک نے بھی ایسا ہی کیا ہے۔ فون کی بیک پر 16 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ فون کا 16 میگا پکسل سیلفی کیمرہ فرنٹ نوچ میں ہے۔

(جاری ہے)

فنگرپرنٹ ریڈر فون کی بیک پر ہے جبکہ IR Face Unlock اندھیرے میں بھی 256 ریکگنیشن پوائنٹس استعمال کرتا ہے۔


ڈوئل سم سپورٹ کے اس فون میں اینڈروئیڈ اوریو انسٹال ہے۔ فون میں 3000 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ پروورژن میں تو وائرلیس چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔ 195 گرام وزنی اس فون میں یو ایس بی – سی پورٹ تو ہے لیکن 3.5 ایم ایم آڈیو جیک کی کمی ہے۔ اس حوالے سے صارفین کو کسی مشکل صورتحال سے نکالنے کے لیے پینا سونک نےریٹل باکس میں ایک ڈونگل بھی شامل کی ہے۔

Eluga X1 کو دو رنگوں، سلور اور ڈارک گرے، میں 10 اکتوبر کو بھارت کے تمام بڑی ریٹیل سٹورز پر فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ Eluga X1 کے ساتھ پینا سونک ہیڈ فونز بھی فراہم کرے گا جبکہ پرو ورژن کے ساتھ صارفین کو وائرلیس چارجر دیا جائے گا۔ ریگولر اور پرو ورژن کی قیمتیں بالترتیب 22990 بھارتی روپے یا 310 ڈالر یا 270 یورو اور 26990 بھارتی روپے یا 360 ڈالر یا 320 یورو ہوگی۔

Panasonic introduces Eluga X1 and Eluga X1 Pro
تاریخ اشاعت: 2018-10-06

More Technology Articles