Panasonic launches the Eluga A3 and A3 Pro

Panasonic Launches The Eluga A3 And A3 Pro

پینا سونک نے Eluga A3 اور A3 Pro لانچ کر دئیے

پیناسونک نے بھارت میں دو نئی اینڈروئیڈ ڈیوائسز Eluga A3 اور Eluga A3 Pro لانچ کی ہیں۔
یہ دونوں پیناسونک کی بجٹ ڈیوائسز ہیں جنہیں بھارتی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ دونوں ڈیوائسز کا بہت سا ہارڈ وئیر ایک جیسا ہی ہے۔ بنیادی فرق یہ ہے کہ اے 3 میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6737 چپ سیٹ کے ساتھ 1.25 گیگا ہرٹز کواڈ کور سی پی یو ہے جبکہ اے 3 پرو میں میڈیا ٹیک ایم ٹی 6753 چپ سیٹ کے ساتھ 1.3 گیگا ہرٹز اوکٹا کور پروسیسر ہے۔


دونوں فون کا ڈسپلے 5.2 انچ 720p ہے۔

(جاری ہے)

ڈسپلے کی حفاظت کے لیے اس پر اساہی ڈریگن ٹیل گلاس بھی ہے۔ دونوں میں 3 جی بی ریم ہے۔ اے 3 کی انٹرنل سٹوریج 16 جی بی جبکہ اے 3 پرو کی انٹرنل سٹوریج 32 جی بی ہے۔دونوں کی بیک پر فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کے ساتھ 13 میگا پکسل اور فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرہ ہے۔ دونوں میں ہی 4ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری ہے اور دونوں ہی ڈوئل سم کو سپورٹ کرتے ہیں۔
پینا سونک کی ان ڈیوائسز میں اینڈروئیڈ 7.0 نوگٹ انسٹال ہے جبکہ ان میں پینا سونک کا ورچوئل اسسٹنٹ ARBO بھی ہے۔
بھارت میں Eluga A3 کی قیمت 176 ڈالر اور A3 Pro کی 199 ڈالر ہے۔

تاریخ اشاعت: 2017-08-15

More Technology Articles