Qualcomm introduces the Snapdragon 636 with Quick Charge 4

Qualcomm Introduces The Snapdragon 636 With Quick Charge 4

کوالکوم نے کوئیک چارج 4 کے ساتھ سنیپ ڈریگن 636 متعارف کرادیا

کوالکوم نے 14nm FinFET پراسس بیسڈ سنیپ ڈریگن 636 چپ سیٹ متعارف کرا دیا ہے۔یہ سنیپ ڈریگن 630 کی اپ ڈیٹ ہے جسے کوئیک چارج 4 سپورٹ کے ساتھ جاری کیا گیا ہے۔یہ چپ سیٹ FHD+یا 2160x1080پکسل ریزولوشن کے لیے جاری کیا گیاہے۔
اس کا جی پی یو 8 کورز کے ساتھ Kryo 260ہے، جس کی کلاک سپیڈ 1.8 گیگا ہرٹز تک ہے۔کوالکوم کا کہنا ہے کہ اس کی کارکردگی سنیپ ڈریگن 630 کے پراسیسر سے 40فیصد زیادہ ہے۔

اس میں ایڈرینو 509 کا جی پی یو شامل کیا گیا ہے، جس کی کارکرگی ایڈرینو 508 کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)


سنیپ ڈریگن 636 Qualcomm Spectra 160 ISP کےساتھ 24 میگا پکسل کے ایک یا 16 میگا پکسل تک کے دو کیمروں کو سپورٹ کرتا ہے۔
اس میں 120 fpsپر 1080pیا 30 fps پر 4K ریکارڈنگ بھی دستیاب ہے۔ یہ 4K ویڈیو پلے بیک کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔
کوالکوم نے 2017 کے شروع میں کوئیک چارج 4 کو متعارف کرایا تھا، کوالکوم نے سنیپ ڈریگن 636 میں بھی کوئیک چارج 4 کی سپورٹ شامل کی ہے۔
سنیپ ڈریگن میں X12 LTE موڈیم ہے ، جس سے ڈاؤن لوڈ سپیڈ 600 میگا بٹ فی سیکنڈ تک ہو سکتی ہے۔دونوں سم کارڈ اگلی نسل کی کالنگ سروس کے ساتھ ایل ٹی ای کو بھی سپورٹ کرتے ہیں۔
کوالکوم نومبر 2017 سے اس چپ سیٹ کی فراہمی شروع کرے گا۔

Qualcomm introduces the Snapdragon 636 with Quick Charge 4
تاریخ اشاعت: 2017-10-17

More Technology Articles