Russians have invented a high-tech heater that also mines Ethereum

Russians Have Invented A High-tech Heater That Also Mines Ethereum

روسیوں نے کرپٹو کرنسی مائن کرنے والا ہیٹر ایجاد کر لیا

روس کے سرد علاقوں میں سارا سال ہی ہیٹر استعمال ہوتا ہے۔ اسی کو ذہن میں رکھ کر ایک سٹارٹ اپ Comino نے ایک غیر معمولی ایجاد کی ہے، جس سے سردی سے بچتے ہوئے کچھ پیسے بھی بنائے جا سکیں گے۔اس سٹارٹ اپ نے ایک ایسا ہیٹر ایجاد کیا ہے جوکرپٹو کرنسی، ایتھریم، کو مائن کرتا ہے۔Cominoنے اس ہیٹر میں ہیٹر اور سرور کو یکجا کر دیا ہے۔ اس ہیٹر(سرور) میں کمپنی نے ASUS P106-100 6G کے 8 ہائی اینڈ گرافکس پروسیسر لگائے ہیں۔

(جاری ہے)


کمپنی نے اس کےد وماڈل Comino N1 اور Comino N4 کے نام سے متعارف کرائے ہیں۔ Comino N1 ایتھریم کی مائننگ کے لیے ہے اور Comino N4 ، Zcash مائن کرے گا۔ کمپنی اس ہیٹر کو 5 ہزار ڈالر میں فروخت کرے گی، فی الحال اسے رعایت کے ساتھ 4500 ڈالر میں خریدا جا سکتا ہے۔
اس ہیٹر کے برعکس اگر آپ اپنی مائنگ رگ بنائیں تو وہ اس سے آدھی لاگت میں تیار ہوگی۔ Comino کا کہناہے کہ ان کی ڈیوائس کی قیمت  اس لیے زیادہ ہے کہ یہ زیادہ عرصے چلے گی۔

تاریخ اشاعت: 2017-10-13

More Technology Articles